1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏7 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے بہترین و قابلِ اعتماد ساتھ دینے والے جان نثار تھے.

    آپ کی بے مثال شجاعت اور فنِ سپہ گری کے باعث اسلام کو لازوال اور دلوں پہ راج کرنے والی کامیابیاں ملیں.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو براہِ راست حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے علم و حکمت کے بیش بہا خزانے ملے. جن کی بدولت تمام خلفائے راشدین کو دوام ملا.

    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور شفقت کے باعث حضور نے اپنا جگر گوشہ اور دل کا سرور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو سونپ دیا.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شجاعت نے اسلام کی بنیاد رکھی.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی قربت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منصب کو چار چاند لگا دیئے.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شرافت کی وجہ سے عمرو بن عاص نے ذوالفقار کی زد میں آئی ہوئی گردن کو بچا لیا.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بلاغت کی وجہ سے آج اسلام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد میں سے نہیں ہیں مگر آپ کا شمار آلِ رسول میں سب سے اوپر درجہ پہ ہے.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت کعبہ اللہ میں ہوئی اور شہادت بھی اللہ کے گھر میں نصیب ہوئی.

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی ولادت باسعادت شرافت بلاغت صداقت امانت دیانت شجاعت اطاعت عبادت اور شہادت کو سلام....

    اللہ تعالی مولا علی کی تعلیمات پہ عملی طور پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے.

    آمین
    غوری
    4 مئی 21
    180247222_2436878419789351_5337487638584576797_n.jpg
     

اس صفحے کو مشتہر کریں