1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت حجر ابن عدی کی لاش مبارک کی تازہ ترین تصویر کی زیارت کریں

'اسلامی تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏6 مئی 2013۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    عالمی میڈیا کے مطابق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس و محترم اور جلیل القدر صحابی کی پر نور اور صحیح و سالم لاش کی دس گھنٹے پہلے شائع ہونے والی تصویر
    [​IMG]
    میرے لئے دعا ضرور کیجئے گا۔خدا ہم سب کو سعادت کی زندگی اور شہادت کی موت عطا کرے۔
    حضرت حجر ابن عدی کی شہید قبر کی زیارت کیجئے
    سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وہ مظلوم صحابی جن کی قبر بھی شہید کی گئی۔

    کسی نے کیا خوب کہاہے:۔
    آج انبیاءؑ کے قاتلوں کی نسل سے تعلق رکھنے والوں، امام کا کٹا سر نیزے پر بلند کرنے والوں نے اپنے اجداد کی پیروی کرتے ہوئے جب حضرت حجر بن عدی (رض) کی لاش کو قبر سے نکالا تو ساری بات سمجھ میں آ گئی کہ اسلام اور انسانیت کے ان دشمنوں کا اسلام تو کیا انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ نبی مکرم (ص) ایک راستے پر تشریف لے جا رہے تھے، سامنے سے ایک جنازہ آ رہا تھا آپ (ص) نے اسے راستہ اور اس کا احترام کیا صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ (ص) یہ تو ایک کافر کا جنازہ ہے، آپ (ص) نے فرمایا تو کیا ہوا جنازہ تو ہے، یہ دین ہے کہ کافر کے جنازہ کا احترام کرو کاش دین کے یہ دشمن ان ہدایت ناموں کو پڑھ لیتے جو آپ (ص) نے لشکر روانہ کرتے ہوئے ان کو دیئے، کاش حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے احکامات کو دیکھ لیتے، جب لشکر اسلامی کو روانہ کرتے تو اور ہدایات کی طرح یہ بھی کہتے کہ دشمنوں کی عبادت گاہوں اور قبروں کو مت گرانا، عورتوں اور بچوں پر حملہ نہ کرنا، ان کی عبادت گاہوں کو مسمار نہ کرنا۔ مگر آج کیا ہو رہا ہے کافروں کو تو چھوڑیں یہاں صحابہ کی میتوں کو قبروں سے نکالا جا رہا ہے۔ گرجا گھروں کی بات نہ کریں، مسجدوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ کافر عورتوں کی بات کیا کرنی اسلامی ممالک کے مفتی فتوے دے رہیں ہیں کہ مسلمان عورتوں کی آبروریزی جائز ہے۔ کیا یہ اسلام ہے ؟ کیا آپ (ص) کی یہی تعلیمات ہیں؟
    [​IMG]
     
    غوری، احتشام محمود صدیقی، تانیہ اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ العظیم۔
    اگر غلامانِ مصطفی کریم :drood: کی یہ شان ہے کہ 1400برس کے بعد بھی قبر کی مٹی انکے ایک بال کو بھی گزند نہیں پہنچا سکی
    تو ایسے غلاموں کے آقا و مولا سیدنا محمد مصطفی :drood: کی شانِ حیات کا عالم کیا ہوگا۔ سبحان اللہ ۔

    یہ شان ہے خدمت گاروں کی
    سردار کا عالم کیا ہو گا۔
     
    غوری، شہباز حسین رضوی، پاکستانی55 اور 5 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حجر بن عدی صحابیٔ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے اور حضرت علی کے محبین میں سے تھے۔ ان کا جھگڑا زیاد بن سمیہ سے ہوا جب زیاد حضرت علی کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔ انہیں معاویہ بن ابی سفیان نے ان کے ساتھیوں سمیت قتل کروا دیا تھا۔ اس قتل کی پیشگوئی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کی تھی۔ ابن کثیر نے البدایہ والنہایہ میں بیان کیا کہ حجر بن عدی کے قتل کے بعد معاویہ بن ابی سفیان سے حضرت عائشہ نے پوچھا کہ اے معاویہ تجھے کسی بات نے اہل عذراء یعنی حجر بن عدی اور ان کے ساتھیوں کے قتل پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے قتل میں امت کی اصلاح اور ان کی زندگی میں امت کی خرابی دیکھی ہے۔ اس پر حضرت عائشہ سے نے فرمایا کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بیان کرتے سنا کہ عنقریب عذراء میں کچھ لوگ قتل ہوں گے جن کی خاطر اللہ اور آسمان والے غصے ہو جائیں گے۔
    http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AD%D8%AC%D8%B1_%D8%A8%D9%86_%D8%B9%D8%AF%DB%8C
     
    غوری، نذر حافی، احتشام محمود صدیقی اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت حجر بن عدیؓ قبیلہ کندہ سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ (حجر الخیر) نیکوکار حجر کے خطاب سے مشہور تھے۔ حضرت حجرؓ اور آپ بھائی ہانی بن عدی پیغمبر اسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دونوں نے اسلام قبول کرلیا۔ حضرت حجرؓ اپنے زمانے کے درویش صفت اور زاہد منش انسان تھے۔ آپؓ زہد و کثرت عبادت کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ یہاں تک کہ ان کے بارے میں روایت ہے کہ ہر شب و روز میں ایک ہزار رکعت نماز پڑھتے تھے۔ حضرت حجر بن عدی ؓ اپنی کم سنی کے باوجود پیغمبر اسلام کے بزرگ اور فاضل صحابہ میں شمار ہوتے تھے۔ آپ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے خاص دوستوں میں سے تھے اور اسلامی فوج کے اعلیٰ آفیسر اور جرنیل تھے۔ جنگ صفین میں قبیلہ کندہ کے امیر تھے۔ جنگ جمل، صفین اور نہروان میں آپ حضرت علی ؑ کے ہمرکاب تھے۔ حضرت حجر شجاع، زاہد و عابد صحابی اور صلحائے امت میں ایک اونچے مرتبے کے شخص تھے۔
    حضرت حجر ؓ ایسے انسان تھے جن کی دعا جلد قبول ہوتی تھی۔ ایک مرتبہ حضرت حجرؓ کو گرفتار کرکے شام لے جایا جارہا تھا۔ سفر کے دوران وضو کے لئے پانی نہیں ملا۔ حضرت حجر ؓ نے نگرانوں سے کہا کہ پینے کے پانی میں سے تھوڑا سا پانی دے دو تاکہ میں وضو کرکے نماز پڑھ لوں ۔ اور میں پھر کل آپ سے پانی کا مطالبہ نہیں کروں گا۔ ان کے نگرانوں نے کہا کہ سفر لمبا ہے اور ممکن ہے کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے آپ ہلاک ہو جائیں اور پھر امیر شام آپ کے بدلے میں ہمیں قتل کردے گا۔ پھر حضرت حجر ؓ نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کئے۔ اس وقت آسمان پر بادل نمودار ہوئے اور ان بادلوں سے رس رس کے پانی آنا شروع ہوا۔ حضرت حجر ؓ نے اپنی ضرورت کے مطابق پانی حاصل کیا اور پھر وہ بادل غائب ہوگئے۔ جب ان کے ساتھ والوں نے یہ ماجرا دیکھا تو ان سے تقاضا کیا کہ ہماری نجات کے لئے پروردگار عالم سے دعا کیجئے۔ تو حضرت حجر ؓ نے ان الفاظ میں دعا کی:
    اللھم خرلنا۔ اے خدا ہمارے ساتھ وہی سلوک کر جس میں ہماری بہتری ہو۔
    حضرت حجر اہل بیت ؑ کے سچے عاشقوں میں سے تھے ۔ حضرت علی ؑ جب ابن ملجم لعین کے وار سے زخمی ہوگئے تو اس وقت حضرت حجرؓ نے امیر المومنین ؑ کی شان میں کچھ اشعار کہے اس وقت امیر المومنین ؑ نے حجر ؓ سے فرمایا کہ اے حجر ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ مجھ سے بیزاری اختیار کرو۔ تو اس وقت حجر نے کہا یا مولیٰ ؑ اگر میرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں اور آگ روشن کرکے اس میں ڈالا جائے تو پھر بھی میں آپؑ کی دوستی سے دست بردار نہیں ہوں گا۔ آخر کار وہ وقت بھی آگیا کہ حجر اور اس کے ساتھیوں سے مطالبہ کیا جانے لگا کہ علی ؑ کی دوستی سے ہاتھ اٹھاﺅ اور ان ؑ سے بیزاری کا اعلان کرو۔ لیکن حجر اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور علی ؑ سے دوستی کا حق ادا کردیا اور مرج عذرا کے مقام پر امیر شام کے کارندوں کے ہاتھوں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔


    نوائے اسلام
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاکم اللہ خیر
     
    غوری، احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ علیہ وسلم
    صلی اللہ علیہ وسلم
    صلی اللہ علیہ وسلم
     
  8. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    جو خالق ہے ستاروں کا
    جو مالک ہے بہاروں کا

    وہ ہم سب کا اللہ ہے
    لاالہ الااللہ،لاالہ الا اللہ

    جو تواب ہے غافر ہے
    جو حاضر ہے ناظر ہے

    وہ ہم سب کا اللہ ہے
    لاالہ الااللہ،لاالہ الا اللہ

    دن کو رات میں ڈھالے جو
    رات کو دن سے نکالے جو

    وہ ہم سب کا اللہ ہے
    لاالہ الااللہ،لاالہ الا اللہ

    چرچہ جس کی قدرت کا
    سرچشمہ ہے قوت کا

    وہ ہم سب کا اللہ ہے
    لاالہ الااللہ،لاالہ الا اللہ
    جو مختار ہے قادر ہے
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    یقین کریں میں بہت رویا ہوں یہ سوچ کر کہہ پس آج حضرت حجر “رض” کو کس جرم کی سزا دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
     
    ھارون رشید، نعیم اور احتشام محمود صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر یہ حادثہ نہ ہوتا تو ہم لوگوں کو ان کی زیارت کیسے ہوتی۔وہ تو اصحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے اصحابی ہیں۔
     
    ھارون رشید, نذر حافی, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں جی مگر انسان جب شقی القلب ہوجاتاہے تو اس پر کوئی کرامت اور معجزہ اثر نہیں کرتا۔خدا کرے اس واقعے سے تمام عالمٰ اسلام کے ایمان کو تقویت ملے اور گمراہوں کو ہدایت نصیب ہو۔۔۔۔
    بقول نعیم بھائی کے ہم سب کو یہ سوچنے کی توفیق نصیب ہو کہ گر غلامانِ مصطفی کریم :drood: کی یہ شان ہے کہ 1400برس کے بعد بھی قبر کی مٹی انکے ایک بال کو بھی گزند نہیں پہنچا سکی تو ایسے غلاموں کے آقا و مولا سیدنا محمد مصطفی :drood: کی شانِ حیات کا عالم کیا ہوگا۔ سبحان اللہ ۔
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    رحمۃ للعالمین آقا دو جہاں محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان تو اللہ کی ذات کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ کتنی بلند ہے ۔
     
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے کل ہی مبارک فوٹو کی زیارت باسعادت کرلی تھی اور منحوس چہروں کو بھی نہیں بھول سکتا جنھون نے قبر کشائی کی ۔۔۔۔۔
    اللہ تعالی ہمیں صبرعطاءفرمائیں اور ہمیں دین حق پر (بطریق حضرت محمد :drood:) چلنے اور قائم کرنے کی توفیق عطافرمائیں۔
     
    ھارون رشید اور نذر حافی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب کرائے کے غنڈے ہیں یہودیوں کے
     
    ھارون رشید اور نذر حافی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں