1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا(۸)

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏5 فروری 2009۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [highlight=#FFFFBF:1xpl2s3b]نام ونسب[/highlight:1xpl2s3b]
    جویریہ نام قبیلہ خزاعہ کے خاندان مصطلق سے ہیںسلسلہ نسب یہ ہے
    جویریہ بنت حارث بن ابی ضراربن حبیب بن عائذ بن مالک بن جذیمہ(مصطلق ) بن سعد بن عرو بن ربیعہ بن حارثہ بن عمرو مزیقیاء
    [highlight=#FFBFFF:1xpl2s3b]نکاح اول[/highlight:1xpl2s3b]
    حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح اپنے ہی قبیلہ میں مسافع بن صفوان (ذی شفر)سے ہواتھا
    [highlight=#FFBFBF:1xpl2s3b]غزوہ مریسیع اور نکاح ثانی[/highlight:1xpl2s3b]
    حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کا باپ اور شوہر مسافع دونوں اسلام کے دشمن تھے چنانچہ حارث نے قریش کے اشارہ سےیاخود مدینہ پرحملہ کی تیاریاں شروع کی تھیں ۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخبرملی تو مزید تحقیقات کے لیے بریدہ رض بن حصیب اسلمی :rda: کو روانہ کیاانھوں نے واپس آکر خبر کی تصدیق کی آپ ص صحابہ رض کوتیاری کا حکم دیا۲ شعبان سن ھ ۵ کوفوجیں مدینہ سےروانہ ہوئیں مریسیع میں جو مدینہ منورہ سے۹منزل کے فاصلے پر ہے پہنچ کرقیام کیا لیکن حارث کو یہ خبریں پہلے سے پہنچ چکی تھیں اسلیے اس کی جمعیت منتشر ہوگئی اور وہ خود بھی کسی طرف نکل گیا لیکن مریسیع میں جو لوگ آباد تھے انھوں نے صف آرائی کی اور دیر تک جم کرتیر برساتے رہے مسلمانوں نےدفعتاایک ساتھ حملہ کیا تو کفار کے پاؤں اکھڑ گئے ان کے ۱۱ آدمی مارے گئے اور باقی گرفتار ہوگئے جن کی تعداد تقریبا 600 سو تھی غنیمت میں 2000ہزار اونٹ اور5000 ہزار بکریاں ہاتھ آئیں
    لڑائی میں جو لوگ گرفتار ہوئے ان میں حضرت جویریہ رض بھی تھیں
    پھر حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کا باپ حارث جوعرب کا رئیس تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا میری بیٹی کنیز نہیں بن سکتی میری شان اس سے بالاتر ہے میں اپنے قبیلہ کا سرداراور رئیس عرب ہوں آپ اس کو آزاد کردیں ۔آپ ص نے فرمایا کہ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ خود جویریہ رض کی مرضی پرچھوڑدیا جائے،حارث نے جاکرجویریہ رض سے کہاکہ محمدص نے تیری مرضی پر رکھاہے دیکھنا مجھ کورسوانہ کرنا انھوں نے کہا میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہنا پسند کرتی ہوںچنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کرلی
    ابن سعد نے اپنی معتبر ترین کتاب طبقات میں یہ روایت کی ہے کہ حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کے والد نے ان کا زر فدیہ اداکیا اور جب وہ آزاد ہوگئیں توآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا
    (ابن سعد ج۸ ص ۸۴)
    [highlight=#FF80FF:1xpl2s3b]حلیہ[/highlight:1xpl2s3b]
    حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا خوبصورت اور موزوں اندام تھیں ۔
    [highlight=#FFBF00:1xpl2s3b]فضل وکمال[/highlight:1xpl2s3b]
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چند حدیثیں روایت کیں ان سے درج ذیل بزرگوں نےحدیث سنی
    حضرت ابن عباس رض ،جابر رض،ابن عمررض عبید بن السباق ،طفیل ابوایوب مراغی،کلثوم،ابن مصطلق،عبداللہ بن شدادبن الہاد،اور کریب رح
    [highlight=#FF40FF:1xpl2s3b]اخلاق[/highlight:1xpl2s3b]
    حضرت جوریہ رضی اللہ عنہا زاہدانہ زندگی بسر کرتی تھیں،ایک دن صبح کو مسجدمیں دعاکررہی تھیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور دیکھتے ہوئے چلے گئے دوپہر کے قریب آئے تب بھی ان کو اسی حالت میں پایا (صحیح ترمذی ص ۵۹۰)
    جمعہ کے دن آنحضرت صلہ اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے تو روزہ سے تھیں
    حضرت جوریہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ کل روزہ سے تھیں بولیں نہیں۔ فرمایا تو کل رکھوگی؟
    جواب ملانہیں ۔ارشاد ہواتوپھر تم کو افطارکرلیناچاہیے(صحیح بخاری ج۱ص۲۶۷)
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوحضرت جوریہ رضی اللہ عنہا سے محبت تھی۔اور ان کے گھرآتے جاتے تھے۔ایک مرتبہ آکر پوچھا کہ کچھ کھانے کو ہے؟جواب ملا میری کنیزنےصدقہ کاگوشت دیاتھاوہی رکھاہے
    اس کے سوااور کچھ نہیں ۔فرمایا اسے اٹھالوکیونکہ صدقہ جس کو دیا گیا تھااس کو پہنچ چکا
    بحوالہ۔(صحیح مسلم ج۱ص۴۰۰)
    [highlight=#FF4080:1xpl2s3b]وفات[/highlight:1xpl2s3b]
    حضرت جوریہ رضی اللہ عنہا نےربیع الاول سن ھ ۵۰ میں وفات پائی اس وقت ان کی عمر 65 سال تھی
    مروان نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مجیب منصور بھائی ۔
    اس اہم پوسٹ کے لیے ۔ شکریہ اور جزاک اللہ
     
  4. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی بھنا
    اور
    نعیم بھائی۔دونوں کا بہت شکریہ
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جزاک اللہ
    بہت اچھا مضمون ہے
     
  6. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    مجیب بھائی اللہ آپ کو جزا دے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں