1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏6 جون 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سرکار مدینہ ، راحت قلب و سینہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ـ

    بےشک اللہ عزوجل کے تین سو اخلاق ہیں ، جو شخص توحید پر ہوتے ہوئے ، ان میں سے ایک خلق کے ساتھ اللہ عزوجل سے ملاقات کرے گا وہ داخل جنت ہوگا ـ امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی : کیا ان میں سے کوئی خلق مجھ میں بھی ہے ؟ تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : ـ

    کلھا فیک یا ابابکر و احبھا الی اللہ تعالی السخاء ـ

    ترجمہ : ـ اے ابوبکر ! وہ تمام اخلاق تم میں پائے جاتے ہیں اور ان میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ خلق سخاوت ہے ـ



    ( مکارم الاخلاق لابن ابی الدنیا ، الحدیث : 29 ، ص 34 - 35 )



    حضور نبی کریم ، رءوف رحیم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا فرمان ذی وقار ہے : ـ

    میں نے ایک ترازو دیکھا جو آسمان سے لٹکایا گیا ، اس کے ایک پلڑے میں مجھے اور دوسرے پلڑے میں میری امت کو رکھا گیا تو میرا پلڑا بھاری ہو گیا پھر ایک پلڑے میں میری امت کو اور دوسرے پلڑے میں ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو رکھا گیا تو ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا پلڑا بھاری ہو گیا ـ



    ( المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث ابی بکرۃ نفیع بن الحارث بن کلدۃ ، الحدیث : 29528 ، ج 7 ، ص 332 - 333 )

    ( المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث ابی امامۃ الباھلی ، الحدیث 22295 ، ج 8 ، ص
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ چند چادریں شانے پر ڈالے ہوئے انہیں فروخت کرنے جارہے تھے کہ راستے میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو آواز دی "یا اخی! کہاں جارہے ہو؟" جواب ملا "بازار"۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بولے "مگر صدیق رضی اللہ عنہ ! آپ تو خلیفہ ہیں، اگر آپ تجارت میں لگے رہے تو خلافت کا کام کیسے چلے گا ؟" حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رک گئے اور فرمایا "یہ تو درست ہے لیکن اگر ہم تجارت نہ کریں تو اپنے اہل و عیال کا پیٹ کیسے بھریں گے ؟" حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دی کہ آئیے ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے پاس چلتے ہیں ، انہیں حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المال کا امین مقرر کیا تھا ، ان سے مشورہ لیتے ہیں۔ دونوں حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے ، انہوں نے پورا ماجرہ سنایا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کیلئے بیت المال سے کچھ وظیفہ مقرر کردیا جو اتنا ہی تھا جتنا ایک عام آدمی کو ملتا تھا اور اس میں صرف انتہائی ضروری اخراجات پورے ہوسکتے تھے۔

    ایک روز حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ سے کوئی میٹھی چیز پکانے کیلئے کہا ۔ وظیفے کی محدود رقم میں ایسا ممکن نہیں تھا لہٰذا ان کی اہلیہ محترمہ نے روزانہ کے خرچ میں سے تھوڑی تھوڑی سی بچت شروع کردی اور جب مطلوبہ رقم جمع ہوگئی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ اب اتنی رقم جمع ہوچکی ہے کہ کوئی میٹھی چیز پکائی جاسکے ۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے چہرے پر یہ سن کر تشویش ابھری اور انہوں نے کہا "اس کا مطلب یہ ہے کہ وظیفہ ہماری ضرورت سے زیادہ ہے" اتنا کہہ کہ آپ نے اہلیہ سے وہ رقم لی اور بیت المال میں جمع کرادی، نیز یہ ہدایت بھی کی کہ آئندہ انہیں اتنی رقم کم دی جائے۔
     
  3. باباتاجا
    آف لائن

    باباتاجا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2010
    پیغامات:
    174
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    جزاک اللہ الخیر
    کل یوم وصال صدیق اکبر تھا
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    جزاک اللہ ،
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    سبحان اللہ ۔ ہارون بھائی آپ نے ایمان تازہ کردینے والی تحریریں ارسال کی ہیں
    جزاک اللہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ جب آپ خلفیۃ المومنین تھے تو آپ نے گھر میں دو چراغ رکھے ہوتے تھے۔ جب امور سلطنت سرانجام دے رہے ہوتے تو سرکاری چراغ استعمال کرتے ۔ جب سرکاری امور ختم ہوجاتے تو اسے بجھا کر گھر والے چراغ کی روشنی میں اپنے گھریلو ضرورت پورا فرماتے تھے۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    مصبت میں صبر کرنا سخت ھے مگر صبر کے ثواب کو ضائع نہ ہونے دینا سخت تر ھے
     
  8. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    اللہ ہمیں بھی ایسے حکمران عطا کرے۔ آمین
     
  9. فرح ناز
    آف لائن

    فرح ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2010
    پیغامات:
    236
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    آمین۔جزاک‌اللہ،،،،،
     
  10. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق :rda: بیماری شدت اختیار کرگئی تو اپنی صاحبزادی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا۔ میری تکفین انہی دو کپڑوں میں کردی جائے جو میں پہنتا ہوں۔ چاہو تو انہیں دھولینا۔ حضرت عائشہ کی آنکھیں بھر آئیں “ بولیں! ابا جان! ایسا کیوں؟ ہم آپ کو تین نئے کپڑوں کا کفن پہنائیں گے“۔ صدیق اکبر :rda: بولے۔ نہیں بیٹی! نئے کپڑے پہننے کا زیاد حق زندہ شخص کا ہے، مردہ کا نہیں“۔


    حضرت ابوبکر :rda: نے وفات سے پہلے حضرت عمر :rda: سے کہا۔ میں نے سوا دو سال تک بطور وظیفہ جو رقم بیت المال سے وصول کی ہے، وہ میری ذاتی اشیاء بیچ کر بیت المال میں جمع کرادی جائے۔
    حضرت عمر :rda: نے خلیفہ اول کے انتقال کے بعد انکے ”اثاثوں“ کی تفصیل دیکھی تو انتہائی قلیل نکلی۔ حضرت عمر :rda: کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ کہنے لگے۔ " ابوبکر! آپ نے اپنے بعد آنیوالوں کا کام کتنا مشکل بنادیا ہے۔"

    حوالہ عرفان صدیقی کا کالم
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    جزا ک اللہ الخیر
     
  12. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    نعیم بھائی ، ھارون بھائی اور وسیم بھائی
    آپ سبھی نے بہت ہی پیارے پیارے حدیث و واقعات بیان کیے ، جسکے لیے بے حد شکریہ ۔
    جزاک اللہ ، اللہ پاک قبول و منظور فرمائیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں