1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرتِ فاروقِ اعظم کی خلافت کو سلام ۔۔ خورشید بیگ میلسوی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حضرتِ فاروقِ اعظم کی خلافت کو سلام
    ان کی جرات کو عزیمت کو عدالت کو سلام

    لرزہ بر اندام جس کے نام سے کفار تھے
    اس جری اس مردِ میدانِ شجاعت کو سلام

    موجزن دل میں رہا جس کے سدا عشقِ رسول
    ہاں اسی پروانۂ شمعِ رسالت کو سلام

    تیری رائے پر کیا سب نے سرِ تسلیم خم
    صاحبِ فہم و ذکا تیری بصیرت کو سلام

    حضرتِ فاروق کی الفت ہے جس دل میں نہاں
    اس کے ہر اک جذبۂ حسنِ عقیدت کو سلام

    آبِ زر سے صفحۂ تاریخ پر جو ہے رقم
    آپ کے اس ضوفشاں دورِ خلافت کو سلام

    جس کی تجویزوں کو تائیدِ خداوندی ملی
    اس مفکر صاحبِ فہم و فراست کو سلام

    مصلحت اندیشیاں جس کو نہ قائل کر سکیں
    جراتِ ایماں کو اس کی استقامت کو سلام

    غیر ممکن تھا جہاں حکمِ شریعت سے فرار
    آپ کی اس منفرد طرزِ حکومت کو سلام

    شفقتِ پدری پہ دی جس نے فضیلت دین کو
    اس کی شانِ عدل و انصاف و امارت کو سلام

    ناز ہے خورشید جس پر ملتِ اسلام کو
    اس امارت کو سیادت کو قیادت کو سلام
    ----
    خورشید بیگ میلسوی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں