1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حسن جب بے نقاب ہوتا ہے - سرور عالم راز سرور

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏14 نومبر 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    ( سرور عالم راز سرور)

    حسن جب بے نقاب ہوتا ہے
    آپ اپنا جواب ہوتا ہے

    عشق پر جب شباب ہوتا ہے
    آدمی پھر خراب ہوتا ہے

    جب بھی ہم سے خطاب ہوتا ہے
    بس وہی اک جواب ہوتا ہے

    جس کو دنیا عتاب کہتی ہے
    کرمِ بے حساب ہوتا ہے

    رنگ لائے لہو غریبوں کا
    یوں بھی عالی جناب ہوتا ہے

    یہ لگی دل کی، دل لگی تو نہیں
    اس میں خانہ خراب ہوتا ہے

    آپ بھی کیسی بات کرتے ہیں
    عشق بھی کامیاب ہوتا ہے؟

    کب ہے سرور فراق میں تنہا
    درد بھی ہم رکاب ہوتا ہے
     
  2. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    دوست اچھی شاعری ہے :wow: :222:
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ مبارز جی بہت خوب

    ہمارا سوال ہوتا ھے
    تمہارا جواب ہوتا ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں