1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حساس اداروں ‘ پولیس‘ ایف سی کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں‘ لاپتہ افراد کمشن کی سفارش

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏19 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    حساس اداروں ‘ پولیس‘ ایف سی کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں‘ لاپتہ افراد کمشن کی سفارش
    اسلام آباد (آن لائن) لاپتہ افراد کے قومی کمشن نے حساس اداروں ، پولیس اور ایف سی کے حاضر سروس حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطا بق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن نے لاپتہ افراد کے حوالے سے 400 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی۔ کمشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں حساس اداروں ، پولیس اور ایف سی حکام کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں۔ رپورٹ میں 1054افراد میں سے 415 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمشن نے بلوچستان کے 64،پنجاب کے 145، سندھ کے24 اور خیبر پی کے، کے 164 لاپتہ افراد کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔فاٹا کے پندرہ،آزاد کشمیر کے دس اور وفاقی دارالحکومت کے 23لاپتہ افرا د کو تلاش کیا گیا ہے۔کمشن نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی 21نعشیں برآمد کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو پیش کی جائے گی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں