1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حرف غلط نہ تھا مجھے سمجھا گیا غلط

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏3 نومبر 2017۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    حرف غلط نہ تھا مجھے سمجھا گیا غلط
    لکھا گیا غلط، کبھی بولا گیا غلط
    میں بھی غلط نہ تھا، مری باتیں غلط نہ تھیں
    مجھ کو، مرے کلام کو جانچا گیا غلط
    میزانِ عدل ٹھیک تھا ، پلڑے درست تھے
    یہ کون دیکھتا ہے کہ تولا گیا غلط
    مجھ میں نہیں تھے عیب، کسوٹی میں عیب تھے
    میرا یہ تھا قصور کہ پرکھا گیا غلط
    گو مرتبے میں ہیچ ہوں لیکن غلط نہیں
    سقراط کی طرح مجھے مار ا گیا غلط
    طوفاں کے بعد اہلِ تدّبر کو فکر ہے
    ساحل کا تھا قصور کہ دریا گیا غلط
    افراد ہیں غلط کہ غلط ہیں تصوّرات
    یا اس معاشرے ہی کو ڈھالا گیا غلط
    اکثر وہ لوگ زندہ و جاوید ہو گئے
    تاریخِ عصر میں جنہیں لکھا گیا غلط

    نامعلوم
     
    ساتواں انسان، پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    دوست احباب کو شاعر کا نام معلوم ہو تو بتائیے گا، شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں