1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حج کا بابرکت دن مبارک ہو

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏13 اکتوبر 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:

    [​IMG]

    لبیک اللهم لبیک ان الحمد والنعمه لک و الملک لا شریک لک لبیک


    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG] [​IMG]
    حج بیت اللہ ایک مقدس سفر اور اسلام کی افضل ترین عبادت ہے۔ وہ لوگ کتنے خوش نصیب ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہونے جا رہی ہے۔ اللہ رب العزت اس مقدس سفر کے دوران اپنی رحمتیں نازل فرمائے، حج قبول فرمائے اور باعافیت وطن واپس لائے۔ ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو حج کرنے کی استطاعت، مصمم ارداہ، خلوص نیت سے حج کرنے کی سعادت نصیب فرمائے اور صحیح معنوں میں اسلام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین

    آتے ہیں وہی جنہیں سرکار:drood: بلاتے ہیں اےمدینے کے زائر خدا کے لئے
    داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سنا
    دل بہک جائے گا بات بڑھ جائے گی

    میرے محتاط آنسو چھلک جائینگیں
    [​IMG]
    حج اسلام کا پانچواں رکن ہے ،یہ بھی نماز روزے اورزکوۃ کی طرح ایک فرض عبادت ہے ،یہ ہر اس مسلمان پر اللہ کا ایک حق ہے ، جو خانہ کعبہ تک جانے کے وسائل اورطاقت رکھتا ہو۔ایک مسلمان کا سفر حج وزیارت کے لئے نکلنا یقینااس بات کا بین ثبوت ہے کہ اس کے اندر اللہ کی اطاعت اوراس سے محبت کا کتنا جذبہ ہے ۔
    [​IMG]
    چنانچہ ایک مسلمان جب پاکیزہ اوربلند ارادے کے ساتھ سفرحج کے لئے نکلتا ہے تو اس کا دل ہر قسم کی برائیوں سے پاک ہونے لگتا ہے اور بھلائیوں کی طرف اس کی رغبت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔
    حج کی فرضیت کا حکم اسلام میں ۹؍ہجری کے شروع میں نازل ہوا ۔حج کی فضیلت اوراس کے احکام میں قرآن پاک کی بہت سی آیات نازل ہوئیں اوراحادیث لاتعداد ہیں چند آیات یہ ہیں ۔
    وَأَذِّنْ فِی النَّا سِ بَالْحَجِّ یَاتُوْکَ رِجَالًا وَّعَلٰی کُلِّ ضَامِرٍ یَّأتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجِّ عَمِیْقٍ لِیَشْھَدُوْا مَنَافِعَ لَھُمْ۔
    ’’لوگوں میں حج (کے فرض ہونے )کا اعلان کردو (اس اعلان سے)لوگ تمہارے پاس (یعنی بیت اللہ الحرام کے پاس حج کیلئے )آئیں گے،پیدل بھی اوراپنی اونٹنیوں پر سوار ہوکر بھی ، جودور دراز راستوں سے چل کر آئی ہوںگی اورسفر کی وجہ سے دبلی ہوگئی ہوں گی تاکہ یہ آنے والے اپنے منافع کو حاصل کریں ‘‘۔(الحج ۲۲:۲۷۔۲۸)

    [​IMG]

    [​IMG]
    اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعُلُوْمٰتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَّجََّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَ وَلَا جِدَالَ فِیْ الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍیَّعْلَمْہُ اللّٰہُ ۔
    ’’(حج کی مدت)چند مہینے ہیں جو (مشہور)معلوم ہیں ،پس جو شخص ان یام میں اپنے اوپرحج مقرر کرے (یعنی حج کا احرام باندھ لے )تو پھر نہ کوئی فحش بات جائز ہے ،نہ عدول حکمی درست ہے اورنہ کسی قسم کا جھگڑازیبا ہے (بلکہ اس کو چاہیے کہ ہروقت نیک کام میں مشغول رہے)اور جو بھی نیک کام کروگے اللہ اس کو جانتا ہے ‘‘۔(البقرۃ۲:۱۹۷)
    ’’جو شخص حج کرے اس طرح کہ دورانِ حج نہ رفث ہو (یعنی فحش بات )اورنہ فسق (یعنی حکم عدولی )وہ حج سے ایسا واپس ہوتا ہے جیسا اس دن تھا جس دن ماں کے پیٹ سے پیداہوا تھا ‘‘۔( صحیح البخاری )


    [​IMG]
    سب مسلمانوں کو عيد الاضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں

    سنتِ ابراھيم پر عمل کرنے والوں کو قربانی مبارک ۔ اللہ آپ کی قربانی قبول فرمائے ۔

    [​IMG]
    حج کرنے والوں کو حج مبارک ۔ اللہ آپ کا حج اور متعلقہ عبادات قبول فرمائے ۔


    [​IMG]


    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]


    [​IMG]
     
    Last edited: ‏17 اکتوبر 2013
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمۃ لک والملک، لا شریک لک،

    تمام اہل اسلام کو یومِ حج مبارک ہو۔

    اللہ پاک ہر مسلمان کو فریضہ حج کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین​
     
    تانیہ اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں