1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حجامہ،مسنون طریقۂ علاج ۔۔۔۔۔ تحریر : سارہ خان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    حجامہ،مسنون طریقۂ علاج ۔۔۔۔۔ تحریر : سارہ خان



    حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے ۔اس میں فاسد خون کو جسم سے نکالا جاتا ہے۔خون فاسد ہونے کی وجہ سے انسانی صحت پر بُرے اثرات پڑتے ہیں اور انسان مختلف پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے

    جبکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ انسانی صحت کا دارو مدار صاف جسمانی خون پر ہوتا ہے۔گزشتہ سالوں میں ایسے لاتعداد مریض جن کو لا علاج قرار دیا جا چکا تھا ان کے لیے حجامہ سے شفا حاصل کر نا ممکن ہوا۔جدید میڈیکل سائنس بھی اب تیزی سے حجامہ کی جانب متوجہ ہو رہی ہے۔مغربی سائنس دان اور تحقیقاتی ادارے حجامہ میں مصروف عمل ہیں۔ایسی بیماریوں جو مہنگے ترین علاج سے بھی ختم نہیں ہوتیں وہ حجامہ سے کچھ ہی عرصے کے علاج سے یوں ختم ہو جاتی ہیں جیسے کبھی لگی ہی نہ ہوں۔



    جدید تحقیق کے مطابق سر پر تالو سے ذرا پیچھے حجامہ لگوانے سے کلر بلائنڈنس،رات کے اندھے پن،آنکھوں کے عدسوں کی جملہ بیماریوں،خشکی،دانتوں کی بیماریوں،دوہرا دکھائی دینا،دور کی نظر کی کمزوری یا مختصر دکھائی دینا،ڈپریشن،بالوں کی کمزوری اور بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں زبردست افاقہ ہوتاہے۔ جدید سائنس نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ جوڑوں ،پٹھوں،کمر اور ہڈیوں کے درد،یرقان،دمہ،بوا سیر،موٹاپا،کولیسٹرول،مرگی،گنج پن،عرق النساء،فالج اور کینسر کے علاج میں بھی یہ طریقہ علاج اپنا ثانی نہیں رکھتا۔



    دورِ قدیم سے ہی حجامہ کرنے کے لیے مختلف النوع اوزاروں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔جبکہ قدیم دور کے آثارِ قدیمہ میں بر آمد ہونے والی اشیاء،تحاریر اور تصاویر میں حجامہ کے لیے مخصوص اوزاروں کے علاوہ جانوروں کے سینگ،بانس،مٹی کے کپ یا پیالوں سے علاج کرتے دکھایا گیا ہے۔یہ پیالے ایک یا دو سوراخوں پر مشتمل ہوا کرتے تھے۔ماہرِ حجامہ کسی بھی مریض کے مطلوبہ یا متاثرہ حصے پر پتھر،لوہے،پیتل یا لکڑی کے بلیڈ سے کٹ لگاتا تھا،پھر کٹ کی جگہ پر حجامہ کا مخصوص پیالہ اوندھا رکھ دیا کرتا تھا ،پھر اس پیالے کے سوراخ سے منہ لگا کر سانس کو اپنی جانب کھینچتا اور ایک خاص وقت تک پیالے کا منہ بند رکھتا تھا۔



    جبکہ آج کل کے دور کی بات کی جائے تو اب یہی طریقہ ذرا مختلف انداز سے کیا جاتا ہے۔آج کل ماہر ِ حجامہ ایک چھوٹے سے باریک بلیڈ سے متاثرہ جگہ کے حساب سے7یا 19کٹ لگاتا ہے۔اس کے بعد کٹ لگی جگہ پر شفاف پلاسٹک سے بنا پیالہ یا کپ رکھ کر پریشر پمپ سے ہوا کو باہر کی جانب کھینچ کر پمپ کو نکال لیتا ہے جس کے بعد پیالے میں لگی ناب خود بخود پیالے کا منہ بند کر دیتی ہے۔اس طرح پیالے میں بننے والی ہوا کے دبائو کے باعث جسم پر لگائے گئے کٹس کی تہہ میں چھپا ہوا فاسد مواد نکلنے لگتا ہے اور چند منٹ میں ہی مخصوص پوائنٹ کے اندر جمع شدہ زہریلا مواد کپ کے اندر جمع ہو جاتا ہے،پھر کپ کو حجامہ مکمل ہونے کے بعد اس مقام سے ہٹا لیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جسم پر ہماری خوراک کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اچھی خوراک مثبت اثرات ڈالتی ہے جبکہ خوراک میں چھپے زہریلے اجزاء ہمارے جسم میں سرائیت کر جاتے ہیں۔جسم میں موجود قوتِ مدافعت ایک حد تک ان سے ہماری صحت کا دفاع کرتی رہتی ہے لیکن بچ جانے والے زہریلے اجزاء ہمارے خون میں شامل ہو کر جسم کے مختلف حصوں تک پہنچ جاتے ہیں۔



    چینی طبی سائنس اور جدید سائنس کے مطابق خون میں تیرنے والے زہریلے اجزاء جسم کے ان حصوں میں اپنا ٹھکانہ بنا لیتے ہیں جن مقامات پر توانائی کی لہروں کی مرکزی گزر گاہ ہوتی ہے۔اس مقام پر یہ زہریلے اجزاء جمع ہوتے رہتے ہیں اور ان کی کثرت جسم کی دوڑتی توانائی میں رکاوٹ کا سبب بن جاتی ہے۔ان مخصوص مقامات پر بننے والی رکاوٹ ہی تمام تر جسمانی بیماریوں کی حاصل وجہ ہوتی ہے ،جن کا علاج حجامہ کے ذریعے با آسانی ممکن ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں