1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    حجاج بن یوسف

    پیدائش: 40ھ/660ء
    انتقال: 96ھ ۔714ء
    بنو امیہ کا ایک جرنیل،ظالم اور سفاک،سخت گیر گورنر،کہاجاتاہے کہ اسی کے ایماء اور حکم سے قرآن میں نقاط لگائے گئے،فصیح اللسان تھا۔اموی حکومت کو مستحکم اور مضبوط بنانے میں اس کا بڑا حصہ رہا۔ اس نے 173ھ میں مکہ کا محاصرہ کیا جو سات ماہ تک جاری رہا اور کعبہ پر منجنیق سے پتھر برسائے۔اس وقت وہاں حضرت عبداللہ ابن زبیر نے پناہ لے رکھی تھی جنہیں اس نے شہید کروا دیا۔ یہ واقعہ اکتوبر 692ء کا ہے جس میں دس ہزار سے زائد مسلمان قتل ہو گئے۔[1]
    مکمل نام ابو محمد حجاج بن یوسف بن حکم بن ابو عقیل ثقفی۔ طائف میں پیدا ہوا وہی اس کی پرورش بھی ہوی[1]،حجاج بن یوسف طائف کے مشہور قبیلہ بنو ثقیف سے تعلق رکھتا تھا۔ ابتدائی تعلیم و تربیت اس نے اپنے باپ سے حاصل کی ۔ جو ایک مدرس تھا۔ حجاج کا بچپن سے ہی اپنے ہم جماعتوں پر حکومت کرنے کا عادی تھا۔ تعلیم سے فارغ ہو کر اس نے اپنے باپ کے ساتھ ہی تدریس کا پیشہ اختیار کیا لیکن وہ اس پیشے پر قطعی مطمئن نہ تھا اور کسی نہ کسی طرح حکمران بننے کے خواب دیکھتا رہتا تھا۔ بالاخر وہ طائف چھوڑ کر دمشق پہنچا اور کسی نہ کسی طرح عبدالملک بن مروان کے وزیر کی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ وزیر نے جلدی ہی اس کی انتظامی صلاحیتوں کو بھانپ لیا اور اسے ترقی دے کر اپنی جاگیر کا منتظم مقرر کر دیا۔ ایک چیز جس کی وزیر کو ہمیشہ شکایت رہتی تھی اس کی سخت گیری تھی لیکن اس سخت گیری کی وجہ سے وزیر کی جاگیر کا انتظام بہت بہتر ہوگیا تھا۔
    اتفاق سے عبدالملک کو اپنی فوج سے سستی اور کاہلی کی شکایت پیدا ہو گئی اور اس نے ایک محتسب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر نے حجاج کا نام پیش کیا لیکن یہ وضاحت کر دی کہ آدمی سخت گیر ہے اس لیے وہ اس کے افعال کے لیے جوابدہ نہیں ہوگا۔ اس طرح حجاج عبدالملک کی فوج میں شامل ہو گیا۔ اس حیثیت سے اس نے عبدالملک کی خوب خدمت کی اور اموی فوج اس سے دہشت کھانے لگی۔ یہاں تک کہ خود وزیر کا دستہ بھی اس کی سخت گیری کا شکار ہوا۔ حالانکہ وہ خود کئی سال انھیں میں شامل رہا تھا۔ عبدالملک نے جب عراق پر حملہ کیا تو مصعب بن زبیر کے خلاف اس کے سخت اقدامات نے عبدالملک کو قائل کر دیا کہ حجاج اس کے کہنے پر کوئی بھی اقدام کر سکتا ہے۔ اور اس کے لیے اخلاقی و مذہبی حدود عبور کرنا کوئی مشکل نہیں۔
    مکہ پر حملہ

    عبداللہ بن زیبر اس وقت مکہ میں پناہ گزین تھے اور عبدالملک کو ان کی حکومت ختم کرنے کے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش تھی جوعبداللہ بن زبیر کا خاتمہ کر سکے۔ چنانچہ حجاج کو اس مہم کا انچارج بنایا گیا۔ اس نے مکہ کی ناکہ بنی کرکے غذائی بحران پیدا کر دیا اور سنگباری کی۔ جب شامی خانہ کعبہ کی حرمت یا عبداللہ بن زبیر کی اخلاقی اپیلوں کی وجہ سے ہچکچاتے تو حجاج خود سنگباری کرتا تھا۔ اس مہم میں اس نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرکے عبداللہ بن زبیر کو شہید کر ڈالا ۔ اور ان کی لاش کو کئی روز تک پھانسی پر لٹکائے رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسے حجاز کا گورنر کر دیا گیا۔
    حجاز کی گورنری

    حجاج بن یوسف کو گورنر حجاز اس لیے بنایا گیا تھا کہ وہ اموی اقتدار کو اس مقدس سرزمین میں مستحکم کر ڈالے چنانچہ کچھ دیر تک مکہ میں مقیم رہا۔ اس نے ہر اس شخص کو قتل کروا ڈالا جس سے اموی اقتدار کے خلاف زبان کھولنے کی توقع کی جاسکتی تھی۔ اس کے مظالم نے عوام کے حوصلے پست کر دئیے اور وہ اموی غلامی پر رضامند ہو گئے۔
    مکہ کے بعد مدینہ کی باری آئی۔ حجاج وہاں پہنچا تو صحابہ زادوں اور تابعین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ اس نے اہل مدینہ کو جمع کرکے ایک زوردار تقریر کی اور انھیں عبدالملک کی بیعت کرنے پر آمادہ کرنا چاہا تاہم اہل مدینہ خاموش بیٹھے رہے اور کسی نے مخالفت بھی نہ کی لیکن بعیت بھی کسی نے نہ کی۔ حجاج نے انھیں تین دن کی مہلت دے کر رخصت کر دیا لیکن ساتھ ہی قتل و غارت کا مشغلہ شروع کر دیا لوگ اس کے جور ستم کے واقعات سن چکے تھے اور واقعہ حرہ انھیں ابھی بھولا نہیں تھا اس لیے انہوں نے عبدالملک کی بیعت کر لی۔ حجاج نے معززین کی ایک فہرست تیار کر ڈالی اور ان سب کو یکے بعد دیگرے طلب کرکے بیعت لی جس نے اموی حکومت پر تنقید کی اس کی گردن اڑا دی ۔ دو ماہ تک اس کی بربریت کے بھرپور مظاہرے ہوتے رہے۔ بالاخر اس مقدس بستی کے باشندوں سے قیامت ٹل گئی اور حجاج کا تبادلہ عراق کر دیا گیا۔
    عبدالملک نے اہل خراسان اور کوفہ و بصرہ کی باغیانہ روش کو ختم کرنے کے لیے حجاج کو گورنر مقرر کیا۔ اس نے صرف بارہ آدمی ساتھ لیے اور ایک ہزار میل کا فاصلہ طے کرکے بالکل غیر متوقع طور پر کوفہ پہنچا ۔ کوفہ میں داخلہ کے وقت اس نے نقاب پہن رکھی تھی تاکہ لوگ اسے پہچان نہ سکیں۔ اس کے ساتھی اہل کوفہ کو پکار پکار کر مسجد میں جمع ہونے کا حکم دے رہے تھے ۔ حجاج بن یوسف ثقفی مسجد پہنچا تو لوگ شرارت پر آمادہ تھے ۔ کنکریاں ہمراہ لائے تھے تاکہ ان سے نئے گورنر کا استقبال کر سکیں۔ اس نے ممبر پر چڑھ کر نقاب الٹی اور تقرر اس طرح شروع کی:
    ” لوگو سنو اور ہوش و حواس درست کرکے سنو! تمہاری شورش پسندی اور شرارتوں سے تنگ آکر امیرالمومنین نے اس بات اپنے ترکش کا سب سے سخت تیر تم پر چلایا ہے۔ تم منافق ، مفسد اور باغی ہو ، تم نت ئی شرارتیں کرتے اور ہر آنے والے حاکم سے بغاوت کرنے کے عادی ہو۔ سیدھے ہو جاؤ اور اطاعت کے لیے سر جھکا دو ورنہ تمہیں ایسا ذلیل و خوار کروں گا کہ تمہاری آئندہ نسلیں تم پر لعنت بھیجا کریں گی ۔ میں تمہاری گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔ بلکہ تمہارے ٹیڑھے پن کو ایسا درست کروں گا کہ تم سدھی ہوئی انٹنیوں کی طرح دودھ دینے لگو گے۔ جس طرح ایک بڑھئی ان گڑھ لکڑی کو چھیل کر اپنے حسب منشا بنا لیتا ہے اسی طرح میں بھی تمہیں چھیل کر اپنی مرضی کے مطابق کام لوں گا۔ میرا غصہ بہت تیز اور میرا انتقام بہت ہولناک ہے۔ تم سیدھی طرح راہ پر آ جاؤ ورنہ خدا کی قسم میں تمہاری کھال کھچوا کر اس میں بھس بھرواؤں گا۔ تلواروں اور نیزوں کے اتنے چرکے لگاؤں گا کہ تمہاری رگ رگ سے خون کے فوارے چھوٹیں گے اور تمہاری بوٹیاں کرکے جنگل میں پھنکوا دوں گا کہ کتے اور کوے کھائیں۔
    میں نے سنا ہے کہ تم میں سے اکثر مہلب کا ساتھ چھوڑ کر لوٹ آئے ہیں کہ وہ امیر المومنین کے دشمنوں کی تلواروں کا لقمہ بن جائے اور تم بیوی بچوں میں بیتھے مزے کرو۔ سن لو! میں امیر المومنین کے سر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جو لوگ مہلب کا ساتھ چھوڑ کر آئے ہیں وہ دو تین دن کے اندر اندر واپس چلے جائیں ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ، میں تمہاری بیویوں کے سہاگ لوٹ لوں گا اور تمہارے بچوں کو یتیم بنا دوں گا کہ در در کی ٹھوکریں کھاتے پھریں۔
    میں دیکھتا ہوں نظریں اٹھی ہوئی ہیں۔ گردنیں اونچی ہو رہی ہیں۔ سروں کی فصل پک چکی ہے اور کٹائی کا وقت آگیا ہے میری نظر وہ خون دیکھ رہی ہے جو پگڑیوں اور داڑھیوں کے درمیان بہہ رہا ہے۔

    اس تقریر سے لوگ بری طرح مرعوب ہوئے ۔ اس نے عبدالملک کا خط پڑھنے کا حکم دیا۔ جس میں اس کی تقریر کا حکم تھا خط کا آغاز السلام علیکم سے ہوتا تھا لوگ سہمے ہوئے خط سن رہے تھے لیکن حجاج سخت غصے کے عالم میں چیخا ’’کمینوں امیر المومنین تم پر سلام بھیجتے ہیں اور تم میں سے کوئی جواب تک نہیں دیتا۔ اس پر سب لوگوں نے بیک وقت سلام کا جواب دیا اور خط کو نہایت غور سے سنا
    حجاج نے کوفہ کے لوگوں کو حکم دیا کہ جو لوگ مہلب بن ابی صفرہ کی فوج سے بھاگ کر کوفہ آئے ہیں وہ فوراً واپس چلے جائیں ورنہ انھیں قتل کر دیا جائے گا۔ اہل کوفہ اس حد تک فرمانبردار ہوگئے تھے کہ انھوں نے اس حکم کی فوراً تعمیل کی۔

    بصرہ کی بغاوت

    حجاج کوفہ سے بصرہ پہنچا اور وہاں کے لوگوں کو مرعوب کرنے کے لیے بھی ایک زبردست تقریر کی اور فوج کی تنخواہوں میں کمی کر ڈالی۔ عبدالله بن جارود ایک سردار نے اس حکم کے خلاف اپیل کی تو اس نے اسے جھاڑ دیا اس پر فوج میں بغاوت ہو گئی اور فوجیوں نے حجاج کے خیمہ کو گھیر لیا لیکن حجاج نے رشوت دے کر بہت سے لوگوں کو ساتھ ملا لیا اور اس طرح بغاوت فرو ہوگئی اور اس کے قائد قتل کر ڈالے گئے۔ اہل عراق اس بغاوت کی ناکامی سے بہت مرعوب ہوئے۔ حجاج نے حضرت انس بن مالک مشہور صحابی کی شان میں بھی گستاخی کی اور ان کے لڑکے کو قتل کروا دیا تاہم عبدالملک نے اس پر سخت گرفت کی اور حجاج کو انس سے معافی مانگنی پڑی۔

    عراق پر کنٹرول کرنے کی وجہ سے عبدالملک نے حجاج کو پورے مشرقی مقبوضات کا گورنر بنا ڈالا۔ اس حیثیت سے اس نے خوارج کے خلاف موثر کاروائی کی ۔ بحرین عمان اور ہرمز کے خوارج ختم کر دئیے گئے ۔ البتہ شبیب خارجی کی بغاوت کو دبانا ایک مسئلہ بن گیا کیونکہ اس نے بنو امیہ کے مظالم کے خلاف جہاد کا نعرہ لگا رکھا تھا اور اسے بعض نہایت مخلص بااثر لوگوں کی حمایت حاصل تھی ۔ اس نے محمد بن مروان کو شکست دی ۔ حجاج کے بھیجے ہوئے چار لشکر یکے بعد دیگرے اس سے شکت کھا گئے۔ بالآخر حجاج نے کوفہ سے ایک عظیم لشکر عباب بن ورقا کی قیادت میں بھیجا لیکن شبیب نے صرف ایک ہزار سواروں کی مدد سے اسے شکست دے کر کوفہ کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔ حجاج خود مقابلے پر آیا اور ایک شدید معرکے کے بعد شبیب کو شکست ہوئی اور وہ دریا عبور کرتا ہوا ڈوب گیا۔

    ابن اشعث کی بغاوت

    حجاج کے ظالمانہ رویہ کے خلاف سب سے بڑی بغاوت اموی سالار عبدالرحمٰن ابن اشعث نے کی۔ وہ ترکستان کے محاذ پر زنبیل کے خلاف برسرپیکار تھا ۔ اس نے مفتوحہ علاقہ کا انتظام درست کرنے کے لیے تھوڑی دیر تک جنگ و جدل ملتوی کیا تو حجاج نے اسے ایک نہایت سخت خط لکھا اس پر وہ اور اس کی فوج بغاوت کرنے پر آمادہ ہو گئی اور انھوں نے زنبیل سے صلح کر لی اور عراق واپس لوٹ کر بصرہ پر قبضہ کر لیا۔ حجاج نے شامی فوجوں کی مدد سے ان کا مقابلہ کیا تو شکست کھائی اور صورت حال تھوڑی دیر تک اموی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گئی ۔ حجاج نے مہلب بن ابی صفرہ کی مدد سے پھر مقابلہ کیا اور ابن اشعث کو شکست دی لیکن اس نے لوٹ کر کوفہ پر قبضہ کر لیا۔
    عبدالملک نے خود مداخلت کی اور ابن اشعث اور اہل کوفہ کو حجاج کی معزولی کی پیش کش کی لیکن کوئی سرداروں نے ابن اشعث کو صلح کی یہ معقول صورت قبول نہ کرنے دی اور عبدالملک خود میدان میں نکل آیا حجاج اور عبدالملک کی متحدہ فوجوں نے کوفی لشکر کو شکست دی اور ابن اشعث کو زنبیل کے پاس پناہ لینی پڑی۔ حجاج نے زنبیل کو لکھا کہ اگر تم ابن اشعث کا سر کاٹ کر بھیج دو تو دس سال کا خراج معاف کر دیا جائے گا۔ زنبیل نے حجاج کی اس پیش کش کو مان لیا اور ابن اشعث کو قتل کر ڈالا۔

    حجاج نے ولید بن عبدالملک کے عہد میں فتوحات پر زیادہ زور دیا اور سندھ اور ترکستان میں بے شمار فتوحات کیں۔ اس نے اپنے بھتیجے محمد بن قاسم کو سندھ پر حملہ کرنے کا حکم دیا اور یوں ہندوستان میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کی باقاعدہ حکومت قائم ہوئی

    حجاج نے بعض دوسرے قابل ذکر کارناموں میں اس کی اصلاحات شامل ہیں اس نے آبپاشی کے بعض منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا۔
    حجاج کا ایک اور کام نومسلموں پر جزیہ کا نفاذ ہے۔ چونکہ لوگ تیزی سے مشرف با اسلام ہو رہے تھے حجاج کو یہ خطرہ لاحق ہوا کہ اس طرح لوگ مسلمان ہوتے رہے تو حکومت کی آمدن کم ہو جائے گی چنانچہ اس نے نو مسلموں پر جزیہ لگا دیا اس سے مفتوحہ قوموں میں شدید ردعمل پیدا ہوا۔
    حجاج کی سخت گیری سے کسی کو انکار نہیں لیکن اس میں اتنی اسلامی حمیت و غیرت ضرور موجود تھی کہ جب سندھ کے راجہ داہر نے مسلمانوں کے ایک قافلے کو قیدی بنالیا تو ایک عورت نے حجاج کے نام کی دہائی دی جو کسی نہ کسی طرح حجاج تک پہنچ گئی۔ حجاج یہ سنتے ہی بےقرار ہوگیا اور اپنے بھتیجے محمد بن قاسم کو فوری طور پر سندھ پر حملہ کرنے کا حکم دیا حالانکہ اس وقت وہ کئ محازوں پر مصروف تھا ۔ اس حملے نے نہ صرف سندھ کو باب الاسلام میں تبدیل کردیا بلکہ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا بھی رخ مو‌ڑ دیا۔ حجاج کا یہ طرز عمل آج کے بے حس مسلمان حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔
    حجاج بن یوسف بہت باصلاحیت انسان تھا۔ وہ حکومت کے استحکام کے لیے ہر کام کرنے کو تیار رہتا۔ اموی حکومت کے استحکام میں اس کا بہت بڑا حصہ ہے ۔ اس نے اخلاقی و مذہبی احکام کو ہمیشہ خلیفہ کی خوشنودی کے لیے قربان کیا اور حجاز و عراق پر مضبوط اموی کنٹرول قائم کر دیا۔ معاشی استحکام کے لیے اس نے معاشی اصلاحات نافذ کیں اور غیر مسلموں سے جزیہ وصول کیا۔ اس کا مزاج فاتحانہ تھا اس لیے اس کے عہد میں فتوحات بھی حاصل ہوئیں ۔ لیکن یہ صرف تصویر کا ایک رخ ہے دوسرا رخ یہ کہ وہ نہایت ظالم اور سفاک انسان تھا۔ جا و بے جا تلوار استعمال کرتا ۔ انسان جان کی حرمت اس کے نزدیک کوئی معنی نہ رکھتی تھی۔ حرم کا احترام اس نے بے دریغ اٹھایا۔ حرام مہینوں کا احترام بھی وہ کم ہی کرتا تھا۔ عراقیوں اور عجمی مسلمانوں سے اس کا سلوک نہایت ظالمانہ تھا ۔ وہ سخت متعصب تھا اور شمالی عدنانی قبائل کا سرپرست تھا۔ اس نے یمنیوں کو بلاوجہ ظلم کا نشانہ بنایا اور اس طرح سے اس کے ظلم و جور اور قبائلی تعصب پر بنو امیہ کی جڑیں کھوکھلی کر دیں۔ اور عوام الناس کے دلوں میں ان کے خلاف نفرت کا بیج بویا گیا جو اموی سلطنت کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔
    القصہ حجاج نے اپنی تلوار اور تقریری قوت بنو امیہ کے استحکام کے لیے استعمال کی جس سے وقتی طور پر اموی حکومت مستحکم ہوگئی لیکن اس کی غلط کاریوں نے عوام کو اموی حکومت سے برگشتہ کر دیا۔
    حجاج نے اپنے اور حکومت کے مخالفین پہ بےجا ظلم ڈھائے۔ اس کی محبوب سزا مخالف کو برہنہ (ننگا) کر کے بغیر چھت کے قید خانوں میں رکھنا تھی۔ اس معاملے میں وہ مرد اور عورت کی تمیز بھی نہیں رکھتا تھا۔ مزید اذیت کے لیے وہ ایک ہی خاندان کے مرد و خواتین کو ایک ہی جگہ برہنہ قید رکھتا۔ ایک وقت میں اس کے برہنہ قیدیوں کی تعداد 50000 پچاس ہزار تک پہنچ گئی تھی جن میں 30000 خواتیں تھیں۔ ان قیدیوں میں اکثریت قاتلان عثمان اور حجاج و بنی امیہ کے سیاسی مخالفین کی تھی۔ :p_rose123:
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حجاج بن یوسف

    نائس شئیرنگ ہے جی
     
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حجاج بن یوسف

    تھینکس فار شیئرنگ:p_rose123:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حجاج بن یوسف

    احتشام صاحب بہت اچھا مضمون شیئر کیا ہے آپ نے ۔ شکریہ
     
  5. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: حجاج بن یوسف

    آپکا بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں