1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حبیب ِ سیدِ کونینﷺ ہونے کی تمنا ہے ۔۔ احسن عزیز ؒ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏11 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    حبیب ِ سیدِ کونینﷺ ہونے کی تمنا ہے
    بس اس قیمت پہ ہر اِک چیز کھونے کی تمنا ہے
    برا کیا اگر اس دکھ میں یہ آنکھیں بجھ ہی جائیں
    اب ان کی دید تک پیہم ہی رونے کی تمنا ہے
    میں ان کے پیار کے جھنڈے لگا دوں ایک اک دل میں
    سبھی کے دل میں اپنا دل سمونے کی تمنا ہے
    ہیں دیوانے تو دیوانے ! اِ نھیں اشکوں کی کیا قلت
    کہ فرزانوں کو اس مینہ میں بھگونے کی تمنا ہے
    ہے کیسا عشق ، وہ غم میں ہمارے خون میں ڈوبیں
    ہمیں لیکن یہ غم اشکوں سے دھونے کی تمنا ہے
    وہ اُن کے نام کی حُرمت ! ادھر یہ سر سلامت بھی
    جگر کے خوں سے اب یہ داغ دھونے کی تمنا ہے
    کسی کی ہے تمنا ہوں زمیں پر تخت سونے کے
    کسی کی مدفن ِ طیبہ میں سونے کی تمنا ہے
    اگرنہ جام ِ کوثر تک ہی اپنے چشم ولب پہنچے
    عبث پھر بارِ جسم وجان ڈھونے کی تمنا ہے !
    خیال وخواب سے ، نظروں سے تصویریں ہٹا دوگر
    نگہ میں جلوہ جاناں ؐ سمونے کی تمنا ہے
    سلاموں سے ، درودوں سے معطر ہو مراجیون
    بچی سانسوں میں یہ غنچے پرونے کی تمنا ہے​

    ----
    احسن عزیز ؒ

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں