1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حالتِ نشہ میں دیکھنا اس بےحجاب کی - ذوق

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏30 اپریل 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (ذوق)

    حالت نشہ میں دیکھنا اس بےحجاب کی
    ہرناز سے ٹپکتی ہے مستی شراب کی

    کوچہ میں آپڑے تھے ترے خاک ہو کے ہم
    یاں تو صبا نے اور بھی مٹی خراب کی

    قاصد جواب جان مری دے چلی مجھے
    پر منتظر ہے آنکھوں میں خط کے جواب کی

    نکلے ہو مے کدہ سے ابھی منہ چھپا کے تم
    دابے ہوئے بغل میں صراحی شراب کی

    اے ذوق بس نہ آپ کو صوفی جتائیے
    معلوم ہے حقیقتِ ہو حق جناب کی
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: حالتِ نشہ میں دیکھنا اس بےحجاب کی - ذوق

    واہ خوب ، عمدہ کلام شئیر کیا ھے مبارز جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں