1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حاجن خوشی جی کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏3 اکتوبر 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    محترمہ حاجن خوشی جی
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کسی نے ہمارا بھی تعارف پوچھا ورنہ ہر کوئی اپنا ہی تعارف کروانے کے چکر میں ملتا ہے۔ تم جانتی نہیں میں کون ہوں۔تم کو پتہ نہیں میرا ابا ڈی ایس پی ہے، میرا بھائی وزیر ہے۔چاہے وہ خود فقیر ہی کیوں نہ ہو۔

    خیر تمہید اس امر کی کافی لمبی چوڑی ہے مگر اسے مختصر صرف اتنا ہی عرض کرنا چاہوں گی کہ پہلی فرصت میں اپنا شجرہ تعارف لکھ کر اپنا تعارف لکھنے کا شوق پورا کرنے اور مقام فخر حاصل کرنے کی کوشش کروں گی کہ مجھ سے کسی نے از خود تعارف پوچھا اور میں نے اپنا تعارف کروایا کسی کو بے بس و بے خود ہو کر تعارف نہیں کروانا پڑا۔ :t:
     
    Last edited by a moderator: ‏4 اکتوبر 2013
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    @حاجن خوشی یہ تو کافی ڈراؤنے تعارف کی تمہید لگتی ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں پٹاری میں سے کیا برآمد ہوتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ڈرنا پڑے گا
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے تعارف پوچھ کے کچھ غلطی تو نہیں کی :soch:
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں جی














    بوہت بڑی غلطی کی ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اب کیا ہو گا ؟؟؟؟؟
     
  8. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    پورا نام تو خوشبخت ہے بی بی ساتھ دم چھلا لگا لیں کیونکہ شناختی کارڈ کی لائن میں کھڑے ہو کر جو آواز سننے کو ملتی ہے وہ یہی ہوتی ہے خوشبخت بی بی کون ہے۔ اب یہ رکھا کس نے اس کی مجھے بھی تلاش ہے امی سے پوچھو تو کہتی ہیں شاید تمہارے ابا نے رکھا ہو گا یا ان کے کسی رشتے دار نے ارے ہاں یاد آیا تمہاری پھوپھو بھی آئی تھیں اور کہہ رہی تھیں نام میں رکھوں گی۔ ابا سے پوچھو تو کہتے ہیں میں تو نام رکھتا تو پری، شہزادی وغیرہ رکھتا ہے مجھے تو تمہاری اماں کے کسی رشتہ دار کی سازش لگتی ہے اب میں ڈھونڈ رہی ہوں کہ یہ سازش کی کس نے۔ آپ سب بھی ادھر ادھر دیکھو اگر کوئی ملے تو بتانا۔۔۔۔۔۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    لقب حاجن ہے یہ اس طرح پڑا کہ مجھے دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی عادت تھی ایک بار ساتھ والے گھر میں کچھ لڑائی چل رہی تھی کسی لڑکی لڑکے کے پیار محبت کا معاملہ تھا میں نے جا کر کہہ دیا کہ اگر لڑکے کا قصور ہے تو آپ کی لڑکی کا بھی برابر کا قصور ہے دونوں کو سزا سناتے ہوئے ان کی شادی کا اعلان کر دیں۔ بس لڑکی کی اماں طیش میں آ گئیں اور بولیں تو چُپ کر نی وڈی آئی حاجن۔ بس پھر کیا تھا میں نے بھی تہیہ کر لیا کہ اب حاجن بن کر دکھاؤں گی اور ویسے بھی بغیر حج کئے حاجن بن رہی تھی اور باہر بھی نام کا اچھا اثر پڑ سکتا تھا کہ یہ تو ایسی ویسی بات کر ہی نہیں سکتی حاجن ہے اور ہمارے معاشرے میں حاجی حاجن چاہے گلے پہ چھری چلا دیں لوگ اف تک نہیں کرتے۔ تب سے اب تک حاجن کے پیچھے چھپ کر اپنا ٹانگ اڑانے کا شوق پورا کر رہی ہو۔ گھر والوں سے بھی کہہ دیا ہے کہ حاجن کہہ کر آواز دیا کریں خالی خوشی کہنے سے مجھے خوشی نہیں ہوتی۔
    باقی اگلی فرصت میں۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    تعارف تعارف ہی ہوتا ہے ڈراؤنا نہیں ہوتا بندے کے ارادے یا نیت ڈراؤنی ہوتی ہے۔ اور پٹاری میں سے سانپ ہی نکلتا ہے چاہے وہ اصلی ہو یا ربڑ کا۔۔۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    جی جی کیونکہ ڈر کے آگے ہی جیت ہے۔:tfy:
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    جب کچھ کر ڈالا جائے تو پھر چاہے وہ غلطی ہو یا کارنامہ پیچھے مڑ کر دیکھنے کی بجائے آگے کو منہ رکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے دونوں صورتوں میں بھاگنا پڑے اور پیچھے دیکھ کر بھاگنے سے بندہ کسی چیز سے ٹکرا کر گر بھی سکتا ہے۔:rolleyes:
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    جو ہو گیا اس کا ازالہ نہیں ہو سکتا اب بس صبر کی تلقین کریں۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    اب کیا سوچیں کیا ہونا ہے
    جو ہو گا اچھا ہو گا۔۔:khao:۔۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    شکر ہے میں نہیں بولا :84:
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہائے یہ بھی دن دیکھنے تھے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    لکڑی کی ٹانگ کافی لمبی ہوتی ہے ہر پاسے اڑ جاندی۔۔۔جنرل نالج کی بات ہے
    حاجن والے نام پہ مجھے خیال آیا کہ یہ کوئی گزشتہ حاجن ہیں جو حج سے پہلے حج کر چکیں مطلب پہلے ہی کسی وقت میں ۔۔۔۔خیر تعارف دلچسپ ہے
    وڈی حاجن جی اگلی قسط کا انتظار ہے گزارش ہے تعارف کو سٹار پلس کا ڈرامہ مت بنا دیجیئے گا
     
    Last edited: ‏5 اکتوبر 2013
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    خیر ہوئے ساڈی بہن کھڑاک وی کر سکدی اے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    نا بول کے آپ نے خود کو صنف نازک کی شک والی لسٹ سے نکالوا لیا۔:rolleyes:
     
  19. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے کون کون سے دن دیکھ چُکے ہیں:soch: :cfd:
     
  20. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    لگتا ہے ٹانگ اڑانے کے معاملے میں آپ بھی خود کفیل واقع ہوئی ہیں تبھی اتنی زیادہ معلومات رکھتی ہیں اور حاجن نام پڑ جائے تو سمجھو حج پہ حج کر لئے چاہے گھر سے آگے والا سٹاپ بھی پتہ نہ ہو۔

    سٹار پلس دیکھ دیکھ کر اب تو قسطوں کی عادت ہو گئی ہے اور عادت پختہ ہو جائے تو دوسروں کو اس کے ساتھ کمپرومائز کرنا ہی پڑتا ہے۔
     
  21. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں اب کوئی کان میں پھسپھسائے بھی تو ایسا لگتا ہے کہ کہیں 1000 کے جی کا دھماکہ ہو گیا ہو۔ دھماکے سُن سُن کر کان بجنے لگے ہیں آپ بھی اپنا چیک اپ کروا لیں۔:zuban:
     
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں ان دھماکوں سے ہزاروں میل دور ہوں ۔لیکن جو میں نے کہا تھا ۔اس کا آپ کو آگے جا کر پتہ چل جائے گا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    جی تو تعارف کو آگے بڑھاتے ہیں۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    عمر کے الجبرا کے جدول کو یاد کرنے میں دیگر لڑکیوں کی طرح میں بھی خاصی نکمی ثابت ہوئی ہوں بس اتنا یاد ہے کہ سولہویں (16) سالگرہ پانچویں (5) مرتبہ منا رہی ہوں اور اگلے 5، 6 سال تک شاید خود پر جبر کر کے عمر کے الجبرا کا جدول یاد کر سکوں تب تک آپ لوگ مجھے 16 کی ہی سمجھیں۔:84:

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)


    شہر لاہور ہے زندہ دلوں کا شہر جس میں اب زندہ لوگ تو کم ملتے ہیں اور دل والے تو بہت ہی کم ہو گئے ہیں کیونکہ یہاں دل پھینک قسم کا رواج جڑ پکڑ رہا ہے لڑکیوں کے ہر سکول کالج کے باہر دل پھینکنے کے مظاہرے عام ملتے ہیں۔ اور ملک پیارا پاکستان کہ جسے سیاستدانوں نے دہشت گردوں کی مکمل سپورٹ کے ساتھ مسائلستان بنا دیا ہے اگر دہشت گرد کسی دن چھٹی کرتے ہیں تو حکومت اس دن عوام کو یاد دلا دیتی ہے کہ آرام سے بیٹھنے کا لمحہ ابھی نہیں آیا۔
     
    آصف احمد بھٹی، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی بات نہیں ہم بھی مشہور ہیں دیکھنے دکھانے میں۔:t:
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    حاجن پھوپھو ! مجھ پر شک کر کے کسی کو کیا ملنا ہے ۔
     
  26. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ تو صرف دو منٹ کے لئے آتی ہیں اور غائب ہو جاتی ہیں تھوڑا اور وقت دیں ہماری اردو کو کچھ لکھیں کچھ پڑھیں
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. سلطان مہربان
    آف لائن

    سلطان مہربان ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2013
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    80
    ملک کا جھنڈا:
    واہ عمر تو ۱۶ ہی ہے راتوں کے علاوہ ‎;-)‎
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    ہائے ربا! پھوپھو ہی کہہ دیا ابھی تو میں آپ کی اوتار والی تصویر والی کیوٹ سی منی کی عمر کی ہوں بس ذرا قد لمبا ہونے کی وجہ سے بڑی عمر کی لگتی ہوں۔ آپ مجھے چھوٹی بہن کہہ سکتے ہیں یا اگر انکل ہیں تو گڑیا یا بِٹیا کہہ سکتے ہیں۔ اور شک کرنے سے کسی کو بھلا کیا ملتا ہے مگر پھر بھی شک کرتے ہیں یعنی خوامخواہ اور اسی خوامخواہ کے دائرے میں آپ بھی پھنس سکتے ہیں۔:boxing:
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    وہ کیا ہے نا مجھے آج کل کچھ مصروفیت نے تنگ کیا ہوا ہے سارا دن سونا اور پھر 3 وقت کھانا کھانا۔ پھر سونا اور سونے اور کھانا کھانے کے درمیان وقت ہی اتنا کم ملتا ہے کہ بڑی مشکل سے دو چار جملے لکھ پاتی ہوں جب کچھ زیادہ وقت ملا تو زیادہ لکھا کروں گی۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. حاجن خوشی
    آف لائن

    حاجن خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 ستمبر 2013
    پیغامات:
    43
    موصول پسندیدگیاں:
    63
    ملک کا جھنڈا:
    آپ بے شک دن بھی نکال دیں رہوں گی میں 16 کی ہی اگلے 16 سال تک۔:zuban:
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں