1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حئ علی خیر الاعمل

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏3 اکتوبر 2007۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    حئ علی خیرِ الاعمل

    آنکھیں بچھا پیروں تلے
    جن پر میرے آقا چلے
    چل توبھی ان راہوں پہ چل
    حئ علی خیر الاعمل

    اپنی طرف تکتا نہیں
    تجھ سا کوئی یکتا نہیں
    جھونکا کسی طوفان کا
    تجھ کو بجھا سکتا نہیں
    کر بیعت عشق و وفا
    بن جا چراغ مصطفیٰ :saw:
    سینے میں جل ، ہاتھوں پہ جل
    حئ علی خیر الاعمل

    جب فرض تجھ کو یاد ہے
    پھر تجھ پہ کیوں افتاد ہے
    شاگردئ دنیا نہ کر
    تو وقت کا استاد ہے
    دل سرورِ دیں سے لگا
    آنکھیں نہیں قسمت جگا
    چہرہ نہیں شیشہ بدل
    حئ علی خیر الاعمل

    سارے صنم مسمار کر
    خیر البشر :saw: سے پیار کر
    رکھ کر نبی :saw: کو سامنے
    آرائشءِ کردار کر
    اپنائے گی رحمت تجھے
    مل جائے گی جنت تجھے
    اپنے عذابوں سے نکل
    حئ علی خیر الاعمل

    کیوں سرد ہے تیرا لہو
    مایوس کیوں اتنا ہے تو
    قرآن کی آواز میں
    سن نغمہءِ لا تقنطو
    تجھ میں تو اس کی باس ہے
    جس جانِ حق کے پاس ہے
    تیری ہر اک مشکل کا حل
    حئ علی خیر الاعمل

    سینے میں وہ شمعیں ڈھلیں
    جو قبر کے اندر جلیں
    ِسِکے وہ اپنے پاس رکھ
    جو آخرت میں بھی چلیں
    اندر سے بھی ہو جا ہرا
    کھلنے سے پہلے مسکرا
    گرنے سے پہلے ہی سنبھل
    حئ علی خیر الاعمل


    آنکھیں بچھا پیروں تلے
    جن پر میرے آقا چلے
    چل توبھی ان راہوں پہ چل
    حئ علی خیر الاعمل

    (مظفر وارثی)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔
    واصف بھائی ۔ آپ نے بہت خوبصورت اور سبق آموز نعت شریف شئیر کی ہے۔
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ماشاءاللہ۔ مظفر وارثی صاحب کی تو بات ہی کیا ہے۔ ان کی نعتیہ شاعری سیدھی دل پہ اثر کرتی ہے۔ دل سے نکلتی ہے تو دل تک پہنچتی ہے۔ واصف بھائی اتنا پیارا نعتیہ کلام ارسال کرنے پہ آپ کا بے حد شکریہ!
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت خوب کلام ہے۔
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ

    [​IMG]
     
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    Re: جزاک اللہ

    سبحان اللہ
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    جزاک اللہ الخیر۔ ماشاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں