1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جیول آف مدینہ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏20 اگست 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    حضرت عائشہ پر ناول کی اشاعت منسوخ




    امریکی ناشر رینڈم ہاؤس نے مسلمانوں کی جانب سے سخت ردعمل کے پیشِ نظر پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ کے بارے میں لکھا جانے والےناول کی اشاعت منسوخ کر دی ہے۔

    ’جیول آف مدینہ‘ نامی یہ ناول صحافی اور ناول نگار شیری جونز نے لکھا ہے اور اس کا موضوع حضرت عائشہ کی زندگی ہے۔اسے بارہ اگست کو بازار میں فروخت کے لیے پیش کیا جانا تھا تاہم اب رینڈم ہاؤس کا کہنا ہے کہ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ ’یہ کتاب کچھ مسلمانوں کے لیے اشتعال انگیز ثابت ہو سکتی ہے اور یہ کچھ ریڈیکل گروپوں کو تشدد پر بھڑکا سکتی ہے‘۔رینڈم ہاؤس کے نائب ناشر پیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم نے اس ناول کی چھپائی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے اور یہ فیصلہ، مصنفہ، رینڈم ہاؤس کے ملازمین اور ناول کی تقسیم اور فروخت سے متعلق تمام افراد کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے‘۔

    رینڈم ہاؤس کے مطابق ناول کی مصنفہ اس کی اشاعت کے لیے کسی دیگر ناشر سے رجوع کر سکتی ہیں۔ناول کی مصنفہ شیری جونز کا کہنا ہے کہ جب مئی میں انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ ان کی تصنیف کی اشاعت ملتوی کی جا رہی ہے تو وہ دنگ رہ گئیں۔

    خیال رہے کہ ناول کی مصنفہ شیری جونز نے کبھی مشرقِ وسطٰی کا دورہ نہیں کیا ہے تاہم وہ چند برس عرب تاریخ کی طالبعلم رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ناول ان سب چیزوں کا نچوڑ ہے جو انہوں نے سیکھی ہیں۔
     
  2. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شیئر (اس کی اردو کیاہو سکتی ہے؟) کرنے کا شکریہ
     
  3. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شیئر کی اردو تو تقسیم کرنا ہی ہوگی تاہم آپ کہہ سکتے ہیں کہ مطلع کرنے کا شکریہ یا آگاہ کرنے کا شکریہ وغیرہ

    آپ کا بھی شکریہ عرفان بھائی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں