1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جہاں سے نقشِ ظلمت کا مٹانا کس کو آتا ہے - گل بخشالوی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏26 اپریل 2010۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    منقبت
    (گل بخشالوی)

    جہاں سے نقشِ ظلمت کا مٹانا کس کو آتا ہے
    چراغ دین کا دنیا میں جلانا کس کو آتا ہے

    رضائے رب کی خاظر گھر لُٹانا کس کو آتا ہے
    قضا کی چھاؤں میں بھی مسکرانا کس کو آتا ہے

    زمینِ کربلا آواز دے گی یہ قیامت تک
    خدا کے نام پر قربان جانا کس کو آتا ہے

    وہ منظر دیکھ کر ماتم کیے ہیں‌آسمانوں نے
    غم شبیر علیہ السلام میں آنسو بہانا کس کو آتا ہے

    زمانہ کب بھُلا سکتا ہے سقائے سکینہ کو
    وفاداری میں یوں بازُو کٹانا کس کو آتا ہے

    اُسی نانا صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدوں کی یہی تعلیم تھی ورنہ
    برستی آگ میں سجدے میں جانا کس کو آتا ہے

    زمینِ نینوا گُلنار ہے، خونِ شہیداں سے
    لہو رگ رگ کا گُل حق پر بہانا کس کو آتا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں