1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جہاں روشن است از جمالِ محمد

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از شاکرالقادری, ‏18 اپریل 2011۔

  1. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جہاں روشن است از جمالِ محمد
    دلم تازہ گشت از وصالِ محمد

    خوشا مجلس و مسجد و خانقاہے
    کہ در وے بود قیل و قالِ محمد

    بہ وصفِ رخش والضحے گشت نازل
    چو واللیل شد زلف خالِ محمد

    بروے زمین گشت سردارِ عالم
    ہر آنکس کہ شد پائمالِ محمد

    بجنت ہمہ حوریاں کرد نعرہ
    بوقتِ شنیدن وصالِ محمد

    شود پاک معصوم کلی گنہ گار
    کہ در خواب بیند جمالِ محمد

    بود در جہاں ہر کسے را خیال
    مرا از ہمہ خوشِ خیال محمد

    بصدق و صفا می تواں گشت جامی
    غلامِ غلامانِ آلِ محمد

    (حضرت مولانا عبد الرحمن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    السلام علیکم۔ برادرِ گرامی محترم شاکر القادری صاحب ۔
    خوبصورت نعت شریف کے لیے شکریہ ۔

    درخواست ہے کہ اسکو بھی اردو ترجمہ کے ساتھ پیش فرما کر ہم جیسے کم علموں کا بھلا کر دیں۔
    ابھی لمحہ بھر پہلے آپکی ارسال کردہ دوسری فارسی نعت جو اردو ترجمہ کے ساتھ تھی وہ پڑھ کر ایمان تازہ ہوگیا۔ اسی لیے یہاں بھی اردو ترجمہ کی درخواست ہے۔

    شکریہ
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    اسلام علیکم
    محترم شاکرالقادری صاحب آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے کہ آپ نے میری درخواست پر یہ نعت مبارک تلاش کرکے یہاں تحریر کی اب درخواست ہے کہ اس کا ترجمہ بھی فرمادیں یا میں ہی کچھ کوشش کروں
     
  4. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد



     
  5. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    لیجئے حضور ترجمہ بھی پیش خدمت ہے (بالکل لفظی ترجمہ نہیں ہے بلکہ آپ اس کو ترجمانی کا نام دے سکتے ہیں)
    تمام جہان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و جمال کی روشنی سے مستنیر ہے
    میرا دل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال سے تازہ ہو گیا ہے۔ ۔ ۔ دیوان جامی کے بعض نسخوں میں "دلم تازہ گشت" کی بجائے "دلم زندہ شد" ہے جس کے معنی ہیں میرا دل زندہ ہو گیا ہے
    وہ مجلس کتنی حسین ہوگی، اس مسجد کا کیا مقام ہوگا اور اس خانقاہ کی کتنی توقیر ہوگی
    جس میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قیل و قال کا بیان ہو ۔۔۔۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گفتگو ہو

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کی تعریف میں سورہ والضحیٰ نازل ہوئی
    اسی طرح سورہ والیل تو آپ کی زلفوں اور آپ کے خال( تل) مبارک کی تعریف میں ہے
    روئے زمین پر وہ شخص پوری دنیا کا سردار بن گیا
    جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کے نیچے پامال ہوا یعنی جس نے اپنے آپ کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں کی خاک جانا اور غلامی اختیار کی اسکا مرتبہ شاہان دنیا سے بھی بلند ہو گیا

    شب معراج کی طرف اشارہ ہے جب حوروں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت میں آنا معلوم ہوا تو حوروں نے خوشی سے نعرے لگائے کہ آج آپ سے وصال ہو گا


    انتہائی سیہ کار اور بدکار شخص بھی پاک اور معصوم ہو جاتا ہے اگر اسے خواب میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہو جائے ۔ کیونکہ حدیث شریف کی رو سے جس نے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اس نے انہیں ہی دیکھا اسکا یہ خواب شیطانی وسوسہ ہرگز نہیں ہو سکتا کیونکہ شیطان کو یہ قدرت ہی نہیں دی گئی کہ وہ کسی کی خواب خیال میں بھی اپنی صورت کو آپ کی صورت کے مشابہ بنا کر آئے

    دنیا میں ہر کسی کو کوئی نہ کوئی فکر رہتی ہے اور وہ کسی نہ کسی خیال میں مستغرق ہوتا ہے
    اور میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ مجھے تمام خیالوں سے افضل اور بہترین خیال( یعنی خیالِ محمد ) نصیب ہوا ہے

    جامی انتہائی صدق اور صفائے قلبی سے، آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلاموں کا غلام بن گیا ہے
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    جزاک اللہ
    عشق و مستی میں‌ ڈوبے ہوے الفاظ پڑھ کر سرشاری کی کیفیت طاری ہو گئی۔
    سبحان اللہ
    بہت بہت شکریہ محترم شاکرالقادری صاحب۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    السلام علیکم محترم المقام جناب شاکر القادری صاحب۔
    اللہ کریم آپ کو اپنی رحمتِ خاص میں سے حصہ کثیر عطا فرمائے۔جنہوں نے ہمارے ایمان کی تازگی کا سبب فرمایا۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    کتنا سرور اور سکون میسر ہوا ہے
    جزاک اللہ شاکر صاحب
     
  9. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    السلام علیکم محترم شاکر القادری صاحب۔
    بہت شکریہ ۔ الفاظ کی چاشنی سے روح منور ہو گئی ۔ جزاک اللہ
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    سبحان اللہ :mashallah: جزاک اللہ خیر
     
  11. اویس سہروردی
    آف لائن

    اویس سہروردی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2011
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
  12. احمداسد
    آف لائن

    احمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2011
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جہاں روشن است از جمالِ محمد

    محترم جناب شاکر القادری صاحب !
    آپ کا بہت شکریہ ۔ اس ایمان افروز ، یقین آفریں اور پُرسوز کلام سے روح و قلب میں ایک بھرپور تازگی اور الفت و اُنس کی لہر دوڑ گئی ۔
    سبحان اللہ!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں