1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جھنڈا لہرانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج‘ طالبان نے قطر میں دفتر عارضی طور پر بند کر دیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏10 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جھنڈا لہرانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج‘ طالبان نے قطر میں دفتر عارضی طور پر بند کر دیا
    دوحہ (نیوز ایجنسیاں+رائٹرز) افغان طالبان نے قطر میں اپنا سیاسی دفتر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں قائم دفتر کو جھنڈا لگانے کی اجازت نہ دینے کے بعد احتجاجاً بند کیا گیا ہے۔ طالبان اہلکار کا کہنا تھا کہ دوحہ میں دفتر کھولنے کا مقصد امن بات چیت کیلئے سہولت فراہم کرنا تھا اور دفتر میں جھنڈا لگانے کی اجازت نہ دینے پر یہ دفتر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے لئے قطر میں دفتر کھول دیا گیا تھا۔ کرزئی حکومت نے دفتر پر اسلامک امارات افغانستان کی تختی اور جھنڈا نصب کرنے پر سخت اعتراضات اٹھائے تھے جسے بعدازاں وہاں سے ہٹایا گیا۔ دوحہ میں مغربی سفارتکار نے کہا بحران کے حل کا کوئی راستہ تلاش کرنے کیلئے طالبان کے دفتر بند کرنے کے باوجود مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں