1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ہما, ‏14 مئی 2006۔

  1. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    <center>
    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے
    مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ و بو نے
    کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تو نے
    جو معمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
    مکیں ہو گئے لُو مکاں کیسے کیسے
    ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے
    زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    زمیں کے ہوئے لوگ پیوند کیا کیا
    ملک و حضور و خداوند کیا کیا
    دکھائے گا تو چند روز کیا کیا
    اجل نے پچھاڑے تنومندکیا کیا

    جگہ جی لگانےکی یہ دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    اجل نے نہ کسرا ہی چھوڑا نہ دارا
    اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
    ہر اک چھوڑ کیا کیا حسرت سدھارا
    پڑا رہ گیا سب یہیں ٹھاٹھ سارا

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    تجھے پہلے بچپن نے برسوں کھلایا
    جوانی نے پھر تجھکو مجنوں بنایا
    بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا
    اجل تیرا کر دے گی بالکل صفایا

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    یہی تجھ کو دُھن ہے رہوں سب سے بالا
    ہو زینت نرالی، ہو فیشن نرالا
    جیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا
    تجھے حسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی مہر بھی
    جہاں تاک میں کھڑی ہو اجل بھی
    بس اب اس جہالت سے تو نکل بھی
    یہ طرزِ معیشت اب اپنا بدل بھی

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    یہ دنیائے فانی ہے محبوب تجھ کو
    ہوئی واہ کیا چیز مرغوب تجھ کو
    نہیں عقل اتنی بھی مجذوب تجھ کو
    سمجھ لینا اب چاہیے خوب تجھ کو

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    بڑھاپے سے پا کر پیامِ قضا بھی
    نہ چونکہ چنانچہ سنبھلا ذرا بھی
    کوئی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی
    جُنوں چھوڑ کر اپنے ہوشوں میں آ بھی

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    جب اِس بزم سے چل دیئے دوست اکثر
    اور اُٹھتے چلے جا رہے ہیں برابر
    ہر وقت پیشِ نظر ہے یہ منظر
    یہاں پہ ترا دل بہلتا ہے کیونکر

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے

    جہاں میں کہیں شورِ ماتم بپا ہے
    کہیں فکر و فاقہ سے آہ و بقا ہے
    کہیں شکوہء جور و مکر و دغا ہے
    غرض ہر طرف سے یہی بس سدا ہے

    جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے
    یہ عبرت کی جا ہے، تماشہ نہیں ہے
    </center>
     
  2. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    مگر افسوس ہم یہاں سب جانتے ہوئے بھی دل لگائے بیٹھے ہیں
     
  3. عدنان علی
    آف لائن

    عدنان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 ستمبر 2006
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام ،
    کیا حال ہے ؟
    بھئ وا ہ کیا ھی بات ہے آپ کی very Good :D
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    وعلیکم السلام
    عدنان بھائی! ہم آپ کو ہماری اردو چوپال میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
     
  5. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہما جی آپ نے یہاں “موت کا منظر “ کھول رکھی ہے کیا‌؟؟
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    نعیم بھائی! ہر جگہ ایک سی گفتگو۔۔۔؟
     
  8. عدنان علی
    آف لائن

    عدنان علی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 ستمبر 2006
    پیغامات:
    52
    موصول پسندیدگیاں:
    1


    ایک دم سہی کہا :neu:
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    عدنا ن جی واپسی مبارک ہو ، آپ کے نام کے ساتھ آپ کی شمولیت کی تاریخ دیکھی تو یہی لگا کہ آپ کافی پرانے ھیںاس بزم میں
     
  10. ابن عبداللہ
    آف لائن

    ابن عبداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    زمیں کے ہوئے لوگ پیوند کیا کیا
    ملک و حضور و خداوند کیا کیا
    دکھائے گا تو چند روز کیا کیا
    اجل نے پچھاڑے تنومندکیا کیا

    :a180: :a180:
     
  11. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام مہمان


    بہت خوب جی
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    واہ خوب


    :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں