1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جو پیاس وسعت میں بے کراں ہے سلام اس پر

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏3 دسمبر 2011۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جو پیاس وسعت میں بے کراں ہے سلام اس پر
    فرات جس کی طرف رواں ہے سلام اس پر

    سبھی کنارے اسی کی جانب کریں اشارے
    جو کشتیٔ حق کا بادباں ہے سلام اس پر

    جو پھول تیغِ اصول سے ہر خزاں کو کاٹیں
    وہ ایسے پھولوں کا پاسباں ہے سلام اس پر

    مری زمینوں کو اب نہیں خوفِ بے ردائی
    جو ان زمینوں کا آسماں ہے سلام اس پر

    ہر اک غلامی ہے آدمیّت کی نا تمامی
    وہ حریّت کا مزاج داں ہے سلام اس پر

    حیات بن کر فنا کے تیروں میں ضو فشاں ہے
    جو سب ضمیروں میں ضو فشاں ہے سلام اس پر

    کبھی چراغِ حرم کبھی صبح کا ستارہ
    وہ رات میں دن کا ترجماں ہے سلام اس پر

    میں جلتے جسموں نئے طلسموں میں گِھر چکا ہوں
    وہ ابرِ رحمت ہے سائباں ہے سلام اس پر

    شفق میں جھلکے کہ گردنِ اہلِ حق سے چھلکے
    لہو تمھارا جہاں جہاں ہے سلام اس پر

    غلام محمد قاصر
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جو پیاس وسعت میں بے کراں ہے سلام اس پر

    جزاک اللہ!
     
  3. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جو پیاس وسعت میں بے کراں ہے سلام اس پر

    بُہت شُکریہ تانیا بیٹا اس پیغام کے لیے


    سلام یا حُسین علیہ السلام
     
  4. خوبصورت
    آف لائن

    خوبصورت ممبر

    شمولیت:
    ‏9 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    6,517
    موصول پسندیدگیاں:
    35
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جو پیاس وسعت میں بے کراں ہے سلام اس پر

    سبحان اللہ۔۔ :p_rose123:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں