1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنید خان نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کردیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جنید خان نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کردیا
    upload_2019-9-1_3-30-45.jpeg
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بالر جنید خان نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے ابتدائی اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد مایوسی کا شکار لیکن پاکستان کرکٹ کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ گزشتہ روز انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے کا دکھ اب تک کم نہیں ہو ا لیکن جس فارمیٹ میں بھی موقع ملا بھرپور انداز میں کم بیک کروں گا۔ ایک سوال پر جنید خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کئی کاؤنٹیز کی آفرزکو مسترد کرچکا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی بہت زیادہ مایوسی ہوئی تھی اور اگر فہیم اشرف یا عابد علی سے پوچھا جائے تو ان کے جذبات بھی مختلف نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے ۔اگر پاکستان ٹائٹل حاصل کرتا تو پوری قوم کے ساتھ جشن مناتا لیکن گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کیلئے پوری ا یمان داری کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے لیکن سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آج تک ورلڈ کپ سے ڈراپ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ ڈراپ کرنے پر سلیکٹرز وضاحت کر سکتے ہیں کیونکہ میری کارکردگی ،پرفارمنس اور فارم ورلڈ کپ سے قبل اچھی تھی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں