1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

'جنگ کی خواہش نہیں اگر ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے'

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    'جنگ کی خواہش نہیں اگر ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے'
    upload_2019-9-2_4-45-15.jpeg
    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ظلم اور امن ساتھ نہیں چل سکتے، کچھ لوگ ایک ویڈیو کے ذریعے مخصوص سوچ پھیلا رہے ہیں کہ کمزور پاکستانی معیشیت کی وجہ سے کشمیر کو بھول جائیں، جنگ کی خواہش نہیں لیکن ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔
    وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ" آج سے محرم شروع ہو گیا، کوفی نہ بنو، حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو۔ ظلم اور امن اکٹھے نہیں چل سکتے"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ " یہ نہیں ہو سکتا آپ ظالم کے ساتھ بھی ہوں اور مظلوم کےساتھ ہمدردی بھی، یا یزید سے مراسم ہوں گے یا حسین کو سلام ہو گا"۔فواد چودھری نے کشمیر سے متعلق کہا کہ " ایک بچے کی ویڈیو کے ذریعے مخصوص سوچ پھیلائی جا رہی ہے کہ معیشیت کمزور ہے اس لئے کشمیر کو بھول جائیں"۔ اس سوچ کی نفی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ " کئی بار کمزور معیشیتوں نے اکنامک سپر پاورز کو شکست دی، جنگ کی خواہش نہیں لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے"۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں