1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنوبی کوریا: ’کشتی کو بچانے میں دیر کی گئی‘، وزیراعظم مستعفی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏27 اپریل 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگ ون نے اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں غرقاب ہونے والی کشتی کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر تنقید کے پیشِ نظر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
    اس کشتی پر 476 افراد سوار تھے اور جب کشتی ٹیڑھی ہونے کے بعد غرقاب ہوئی تو 174 مسافروں کو بچا لیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد جنوبی سیول کے ایک سکول کے طلبا اور اساتذہ تھے۔
    سیول نامی یہ ’فیری‘ شمال مغربی علاقے انچیون سے جنوبی سیاحتی جزیرے جیجو کی طرف جا رہی تھی کہ دو گھنٹے کے قلیل وقت میں الٹ کر سمندر کی تہہ میں غرق ہوگئی۔
    اب تک 183 لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم سینکڑوں لاپتہ افراد کے بارے میں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
    حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین کئی مرتبہ امدادی کارروائیوں کی سست روی کے بارے میں شکایات کرتے رہے ہیں۔
    غرقاب ہونے والی مسافر بردار کشتی کے جہاز رانی سے منسلک 15 رکنی عملے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مجرمانہ غفلت کے الزامات بھی ہیں۔
    وزیراعظم نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ وہ استعفیٰ پہلے دینا چاہتے تھے تاہم حادثے سے نمٹنا اس وقت زیادہ اہم تھا اور ان کے خیال میں جانے سے پہلے امدادی کام کروانا ذمہ دارانہ رویہ تھا۔
    ’مگر اب میں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میں کسی انتظامیہ پر بوجھ نہ بنوں۔‘
    حادثے کے اگلے روز جب وزیراعظم سوگوار والدین سے ملاقات کے لیے گئے تھے تو ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور کسی انھیں پانی کی ایک بوتل مارنے کی کوشش کی۔
    "میں استعفیٰ پہلے دینا چاہتے تھا تاہم حادثے سے نمٹنا اس وقت زیادہ اہم تھا اور پہلے امدادی کام کروانا ذمہ دارانہ رویہ تھا"
    جنوبی کوریا کے وزیراعظم چنگ ہانگ ون
    جمعے کے روز غوطہ خوروں کو 30 افراد کی گنجائش والے کمرے میں لائف جیکٹ پہننے 48 طلبہ کی لاشیں ملی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک کمرے سے اتنے سارے لوگوں کی لاشیں ملنے کا مطلب ہے کہ ان میں سے بہت کو کشتی کے ٹیڑھا ہونے پر کمرے میں بھاگ کر جانا پڑا۔
    حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے 111 کمروں میں سے ابھی تک 35 کمروں کی ہی تلاشی لی جا سکی ہے
    کشتی میں تلاش کے عمل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کا اندازہ نہیں کہ یہ عمل کب تک مکمل ہوگا۔
    بحریہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اعصاب شکن کام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو نکال کر لانے سے کہیں زیادہ مشکل کام انہیں تلاش کرنا ہے کیونکہ غوطہ خور ایک وقت میں دس منٹ سے زیادہ کشتی کے اندر نہیں رہ سکتے۔
    ایک غوطہ خور کا کہنا ہے کہ جب آپکے ارد گرد ہر چیز تیر رہی ہو تو یہ اندازہ لگانا بھی
    http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/04/140427_south_korea_pm_quits_sa.shtml
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مستحسن قدم ہے۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ہیں اپنی قوم کے اصلی خادم ،ایک کشتی کے ڈوبنے کے بعد مسافروں کو بچانے کے اقدامات سے عوام خوش نہیں تھے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے استعفے دے دیا ۔اور ہمارے ہاں ساٹھ ہزار کے قریب فوج اور عوام کے قاتلوں
    کے خلاف کاروائی نہ کرنے دینا جیسے جرم عظیم اور قاتلوں کو اور مہلت دینا کہ وہ اور خود کش حملے جاری رکھیں جیسے اقدام کے باوجود حکومت کا کوئی فرد یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ وہ غلط کر رہے ہیں ۔اور ساتھ میں فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام
    کیا جارہا ہے اور یہ صرف اس لئے کہ یہ ملک کے محافظ اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بیمار قوم اسے ہی کہتے ہیں شاید!
    جب صحت یابی نصیب ہوگی، عوام کو بھی سکھ کا سانس ملے گا۔۔۔۔
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دھاندلی سے منتخب ہونے والے لوگ قوم کے خادم نہیں ہو سکتے ،وہ جس مقصد کے لئے اقتدار میں آئے ہیں وہی پورا کریں گے ۔حالانکہ انہیں اور دولت اکھٹا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے پہلے ہی اتنی دولت جمع کر لی ہے کہ شاید
    ہی انکی نسلوں کو یہ دولت خرچ کرنا نصیب ہو کیونکہ یہ ان انباروں میں اور اضافہ کر رہے ہیں اور انہیں آخرت بالکل یاد نہیں ہے
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اصل مسئلہ وہ لوگ ہیں جو ان کے آقا ہیں۔۔۔۔
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن نقصان تو پورے ملک و قوم کا ہو رہا ہے
     
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دراصل نقصان امت مسلمہ کا مجموعی طور پر ہورہا ہے ۔ ہم خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ لیڈروں کو چن چن کر نیست و نابود کیا جارہا ہے اور دھوکے بازوں کو ہمارے سر پر مسلط کیا جارہا ہے۔ کون، کب اور کیسے تبدیلی لائے گا پوری ملت دعاگو ہے۔
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پوری ملت جس دن دعا گو ہو گی اللہ پاک ضرور مدد فرمائیں گے ۔ابھی تک اکثریت خواب خرگوش میں ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں