1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏26 ستمبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 28 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
    چیف سلیکٹر کے بغیر کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو ان ناموں کو حتمی شکل دی۔
    سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے جن ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں مصباح الحق، شان مسعود، خرم منظور، صہیب مقصود، یونس خان، فیصل اقبال، عدنان اکمل، عبدالرحمن، عثمان قادر، جنید خان، راحت علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہرعلی، عمرامین، اسد شفیق، عمراکمل، سرفراز احمد، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، یاسرشاہ، اعزازچیمہ، احسان عادل، احمد جمال، اکبرالرحمن، عمران خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔
    یہ تمام کھلاڑی تیس ستمبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے کیمپ میں شریک ہوں گے۔
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چودہ اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
    تیئس سے ستائیس اکتوبر تک ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی دبئی کرے گا۔
    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف سہ روزہ میچ کے لیے پندرہ رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان بھی کیا۔
    کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے عمر امین کو پاکستان کی اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، احمد شہزاد، اظہرعلی، فیصل اقبال، اسد شفیق، احسان عادل، احمد جمال، اکبر الرحمن، عثمان قادر، یاسرشاہ، صہیب مقصود، اعزاز چیمہ، عمران خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔
    یہ سہ روزہ میچ آٹھ سے دس اکتوبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
    ایک ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور دوسری ٹیم کے کپتان عمرامین ہوں گے۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2013/09/130926_pakistan_team_announed_rwa.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں