1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جناب حضرت عمر رضی اللہ عنہ

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏6 جنوری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جناب حضرت عمر رضی اللہ عنہ
    صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

    دعا اُن :rda: کے لیئے کی تھی پیمبر :saw: اُن :rda: کے خواہاں تھے
    عُمر :rda: آئے تو وہ چالیسویں مرد مسلماں تھے
    دعا نکلی اِدھر حضرت :saw: کے لبہائے معظم سے
    اُدھر اٹھے وہ :rda: قصد قتل سردار دو عالم :saw: سے
    ہمارے منہ میں خاک اے عیش یہ کیا بک دیا ہم نے
    بلایا تھا انہیں تو آپ محبوب مکرم :saw: نے
    جو قصد قتل تھا اُن :rda: کا وہ قصد اضطراری تھا
    اُنہیں :rda: تو لائی تھے رحمت اور ان پر فضل باری تھا
    نتیجہ واہ کیا پنہاں تھا اُن :rda: کی گرمجوشی میں
    چلے تھے قتل کرنے آپھنسے حلقہ بگوشی میں
    بہن کا اُن :rda: کی گھر رستے میں‌ تھا پہلے وہاں پہنچے
    کمر باندھے ہوئے لٹکائے تیغ بے اماں پہنچے
    وہ قرآن پڑھ رہیں تھیں اُن سے بولے کیا یہ پڑھتی ہو
    وہ بولیں یہ کلامِ رب ہے چھو لینا نہ تم اسکو
    مسلماں ہو چکی ہوں مجھ پہ احسانِ الہی ہے
    اسے قرآن کہتے ہیں یہ فرمانِ الہی ہے
    اسے کوئی نہو جو اسکا ماہر چھو نہیں سکتا
    یہ ہی وہ چیز جسکو غیر طاہر چھو نہیں سکتا
    بہت برہم ہوئے وہ ان سے سُنکر یہ کلام اُن کا
    بڑھے تلوار اُٹھا کر خم کر دینے کو کام اُن کا
    زدوکوب اُنکو اور شوہر کو اُن کے کر کے چل نکلے
    دکھاتے کافروں کو اپنا یہ زور اور بل نکلے
    مگر سُن لیں‌تھیں کچھ آیات تو کچھ اور حالت تھی
    ٹٹولا دل کو تو اسلام سے اک خاص رغبت تھی
    اسی صورت سے سوئے قبلہء جن و بشر آئے
    اجازت پا کے شاہ انبیاء :saw: کے گھر میں درائے
    نظر آیا جو روئے حق نما ختم رسالت :saw: کا
    بڑھایا ہاتھ بیعت کو پڑھا کلمہ شہادت کا
    بندھے کیا رشتہء الفت میں کیا بن فقیر آئے
    گئے تھے قتل کرنے کو مگر ہو کر اسیر آئے
     
  2. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    :salam:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
    :saw: :saw: :saw:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں