1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جماعة الدعوة نے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏25 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جماعة الدعوة نے بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ امدادی رضاکارزلزلہ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ رضاکاروں نے آواران، خضدار، تربت اور دیگر زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کر کے متعدد افراد کی نعشیں نکال لی ہیں جبکہ کوئٹہ اور کراچی سے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے امدادی رضاکاروں کی مزید ٹیمیںڈاکٹروں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں روانہ ہو گئی ہیں ۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف خود امدادی کارروایﺅں کی نگرانی کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں