1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جعلی عاملوں کے ہاتھوں سینکڑوں خواتین جمع پونجی اور عزت گنوا بیٹھیں ۔

Discussion in 'متفرقات' started by آصف احمد بھٹی, Jun 23, 2013.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) ہوشربا مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، گھریلو تشدد، ناچاقی اورمعاشرے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث21ویں صدی میں بھی ملک کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین سمیت عورتوں کی بڑی تعداد توہم پرستی کا شکار ہوگئی۔ گھریلو جھگڑوں سے نجات، شوہر کوراہ راست پر لانے، مقدمہ بازی، کاروباری بندش، اولاد کے حصول، بیرون ملک رہائش ودیگر مقاصد کے حصول کیلئے جادو ٹونوں کا سہارا لینا شروع کردیا ۔ گلی گلی میں پھیلے عاملوں اور نجومیوںکے دعوے، اشتہاری مہم، وال چاکنگ، ہورڈنگز، بینرز، پمفلٹ اور اشتہارات کی بھرمارسے متاثر ہوکرمسائل کے گرداب میں پھنسی مختلف طبقات کی تعلیم یافتہ، ان پڑھ، ہرعمر کی مایوس خواتین انہیں اپنے مسائل کا ” واحد حل“ سمجھنے لگی ہیں جبکہ بعض طالبات نے بھی امتحان میں کامیابی اور پسندکی شادی کیلئے ان سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔ ”عاملین“ چٹکی بجاتے میں حل کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقوم بٹور رہے ہیںاور سادہ لوح مایوس خواتین انکی چکنی چپڑی باتوں میں آکرمسائل کے حل کے لالچ میں اپنی جمع پونجی سے محرومی سمیت عزت گنوانے جیسے مسائل کا بھی شکار ہورہی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جعلی عاملوں نے دو برسوں کے دوران 2500سے زائد خواتین کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خواتین کی بڑی تعداد سندھ میںمقیم ہے۔ بعض عامل کام نہ ہونے کی صورت میں سائل کو لاکھوں روپے دینے کا چیلنج بھی کرتے ہیںجبکہ اس وقت ”عامل خواتین“ بھی میدان میںہیں جو خود کو ”عاملوں کی رانی“ کہہ کر متعارف کرواتی ہیں۔ عاملوں اور نجومیوں نے کیبل، ایس ایم ایس مارکیٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے بھی اپنے بزنس میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوائے وقت سے گفتگو میں گارڈن ٹاو¿ن کے رہائشی طالب اعوان اور شمائلہ بھٹی نے کہا کہ اسلام میں جادو ٹونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے خواتین خدا پر یقین کو پختہ کریں اور مسائل کیلئے قرآنی آیات اور درود شریف کا ورد کریں سادہ لوح خواتین سے دولت جائیدادہڑپ، جعلی پیروں کیخلاف کارروائی ہونے چاہئے۔ نشیمن اقبال کی مسرت احمد اور جہانگیر خان نے کہا کہ ضعیف الاعتقاد خواتین کی طرف اگر انکے اہل خانہ توجہ دیں تو مسائل اتنے گھمبیرصورت اختیار نہ کریں۔شاد باغ کی رہائشی خواتین نائلہ محمود اور فوزیہ نے بتایا کہ ہم گھریلو جھگڑوں سے نجات کیلئے عامل کے پاس گئیں مگر اس نے ہمیں جنسی طور پر ہراساں شروع کر دیا جس سے ہم اپنی پریشانی بھول گئیں اور نئی مشکل میں گرفتار ہوتا محسوس کرکے وہاں سے بھاگ اٹھیں۔ سلیم علی اور فردوس شکیل نے کہا کہ65سالوں میں کالے، سفلی، علوم کے عاملین اور جادوگروں کیخلاف کچھ نہیں کیا گیا اس وقت ملک بھر میں ہزاروں عامل عوام کے مال وجان سے کھیل رہے اورکھلے عام مکروہ دھندے کی تشہیر میں مصروف ہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں، ارکان اسمبلی انکے خلاف قانون سازی کریں۔ ایبٹ روڈ کے ندیم شہزاد اور بصیرہ نوشین نے کہا کہ خواتین کو مسائل کے حل کا جھانسہ دے کر ہزاروں خواتین کی عزتیں پامال کر چکے ہیں جبکہ بعض عورتیں عاملوں کے کہنے پر جادو کیلئے بچے کا خون، دل، جگر اور کھوپڑی حاصل کرنے کیلئے معصوم بچوں کے اغوا اور بہیمانہ قتل تک کے واقعات میں ملوث ہو جاتی ہیں۔​
    بشکریہ - نوائے وقت
     
  2. عطاءالرحمن منگلوری
    Offline

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    Joined:
    Aug 17, 2012
    Messages:
    243
    Likes Received:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ ---بہترین شئیرنگ ۔
    اسلام میں جادو ٹونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے خواتین خدا پر یقین کو پختہ کریں اور مسائل کے حل کیلئےاللہ سے دعا کریں اور درود شریف کا ورد کریں سادہ لوح خواتین سے دولت جائیدادہڑپ کرنے والے، جعلی پیروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو یہ کاروبار ٹی وی پر بھی کیا جاتا ہے ۔اور لوگوں کو ٹیکنیکل طریقے سے لوٹا جاتا ہے۔یہاں پر کچھ فون نمبر ہیں جو 09 سے شروع ہوتے ہیں۔ان کے ریٹ ڈیڑھ پونڈ ایک منٹ کا ہے۔اور ریگولیٹر اس کو بیس منٹ بعد کاٹ دیتے ہیں ،یہ رول ہے ۔اور ایسے ٹی وی چینل یہی نمبر استعمال کرتے ہیں۔20 منٹ میں تیس پونڈ میں سے کچھ فی صد فون کمپنی اور باقی ٹی وی والے کماتے ہیں ایک کال کا ۔آن لائن وہ کہتے ہیں ہم آپ کو بعد میں فون کریں گے۔بعد میں فون کرتے ہیں کہ 2500پونڈ اس اکوانٹ نمبر میں جمع کرا دیں آپ کا کام ہو جائے گا۔بہت سے لوگ ایسا کرتے ہیں ۔اور پھر ایک ہفتے بعد فون آتا ہے آپ کا کام بہت مشکل ہے 10000پونڈ لگیں گے۔جنونی بندے اتنی زیادہ رقم بھی جمع کرا دیتے ہیں لیکن حاصل کچھ نہیں ہوتا۔یہ کاروبار ایشین ٹی وی چینل پر بہت چل رہا ہے ۔اور لٹنے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے ،
     

Share This Page