1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے، 13 دسمبر کا جلسہ فیصلہ کردے گا: مریم نواز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے، 13 دسمبر کا جلسہ فیصلہ کردے گا: مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ لاہور بتا دے گا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق مینار پاکستان جلسے کی دعوت دینے کیلئے مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالی اور کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی کو لاہور سے بہت امیدیں ہیں۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔ اسی لاہور نے اس دھرتی کو میاں نواز شریف جیسا بیٹا دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو جلسوں میں کرسیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے لاہور جلسے کا آغاز آج ہی سے کر دیا ہے۔

    اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ اب نااہل حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ کوئی ہمارا راستہ روکنے کی غلطی نہ کرے۔

    اس موقع پر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن میں بنی گالا، زمان پارک آیا تو تمہارا گھر گرا کر جاؤں گا۔

    مریم نواز کا قافلہ لاہور کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا شاہدرہ پہنچا جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ شاہدرہ میں اپنے قافلے کے آخری پڑاؤ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو اپنی تقدیر بدلنے کے لیے عوام جلسے میں شرکت کریں۔ ٹرانسپورٹ ملے نہ ملے، پیدل چل کر مینار پاکستان پہنچیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت مہنگائی ہو چکی ہے۔ اگر پھر ترقی کا پہیہ چلانا ہے تو پھر عمران خان کو گھر بھیجنا ہوگا۔ جس کو ڈھائی سال کام کرنا نہیں آیا، اسے آگے بھی نہیں آئے گا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں