1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب یہ عالم ہو تو لکھیے لب و رخسار پہ خاک

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏8 دسمبر 2012۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:

    جب یہ عالم ہو تو لکھیے لب و رُخسار پہ خاک
    اُڑتی ہے خانۂ دل کے در و دیوار پہ خاک
    تُو نے مٹّی سے الجھنے کا نتیجہ دیکھا
    ڈال دی میرے بدن نے تِری تلوار پہ خاک
    ہم نے مدّت سے اُلٹ رکھا ہے کاسہ اپنا
    دستِ زردار! ترے درہم و دینار پہ خاک
    پُتلیاں گرمیٔ نظّارہ سے جل جاتی ہیں
    آنکھ کی خیر میاں رونقِ بازار پہ خاک
    جو کسی اور نے لکھا ہے اسے کیا معلوم
    لوحِ تقدیر بجا، چہرۂ اخبار پہ خاک
    پائے وحشت نے عجب نقش بنائے تھے یہاں
    اے ہوائے سرِ صحرا! تِری رفتار پہ خاک
    یہ بھی دیکھو کہ کہاں کون بلاتا ہے تمھیں
    محضرِ شوق پڑھو، محضرِ سرکار پہ خاک
    آپ کیا نقدِ دو عالم سے خریدیں گے اِسے
    یہ تو دیوانے کا سر ہے، سرِ پندار پہ خاک
    یہ غزل لکھ کے حریفوں پہ اُڑا دی میں نے
    جم رہی تھی مِرے آئینۂ اشعار پہ خاک

    عرفانؔ صدیقی
     
  2. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب یہ عالم ہو تو لکھیے لب و رخسار پہ خاک

    واہ زیرک جی واہ کمال لکھنے والے نے بھی کیا اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے والے نے بھی کمال کر دیا۔اس غزل میں قافیہ اپنی جگہ! جیسے ریف کو نبھایا گیا ہے وہ کمال ہے
    خوش رہیں،شاد رہیں آباد رہیں۔
     
  3. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب یہ عالم ہو تو لکھیے لب و رخسار پہ خاک

    جناب آپکا بہت شکریہ، خوش رہیں۔
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب یہ عالم ہو تو لکھیے لب و رخسار پہ خاک

    زبردست جی
    ---------------
     
  5. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جب یہ عالم ہو تو لکھیے لب و رخسار پہ خاک

    زبردست ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں