1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب کسی شخص پہ تہمت لگ جائے (غزل)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از امین عاصم, ‏26 جون 2006۔

  1. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    السلامُ علیکم
    معزز قارئین!
    آپ کی خدمت میں اپنی ایک غزل پیش کر رہا ہوں، اور اِس اُمید کے ساتھ کہ آپ اپنی آراء سے نوازیں گے،
    والسلام
    مخلص
    امین عاصم

    غزل
    جب کسی شخص پہ تہمت لگ جائے
    داؤ پر گاؤں کی عزت لگ جائے

    پھر وہ انمول کہاں رہتی ھے
    جب کسی چیز کی قیمت لگ جائے

    اُس کی آنکھوں سے ہے ڈر، ایسا نہ ہو
    مجھ کو مے نوشی کی عادت لگ جائے

    حُسن بازار میں لے آئے وہی
    ہاتھ جس کے بھی یہ دولت لگ جائے

    نزع میں اُس کا ہے فن، یوں سمجھو
    جس کو بیماریئ جدت لگ جائے

    کچھ پرندے جو مرے گاؤں میں ہیں
    اِن پہ پابندیئ ہجرت لگ جائے
    (امین عاصم)
     
  2. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ہماری اردو پر خوش آمدید۔
    ماشاء اللہ، اچھی سوچ کی عکاسی ہے آپ کے کلام میں۔ اللہ آپ کو اور بہتری دے۔
     
  3. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بہت خوب لکھتے ہیں آپ۔ مزید بھی لکھئے ناں!

    میں منتظمین سے درخواست کروں گا کہ صارفین کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی ذاتی شاعری کے لئے ایک الگ چوپال بنا دی جائے۔ شکریہ

    باقی دوستوں کی اس میں کیا رائے ہے؟
     
  4. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    محترم!
    سلام

    غزل پسند آئی۔ داد قبول فرمائیں۔
    والسلام
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    محترم امین عاصم جی! خوش آمدید۔ ماشاءاللہ آپ کا کلام بہت پیارا ہے۔ اللہ آپ کو مزید توفیق دے ایسا کلام کہنے کی۔ اور ہماری اردو کو اپنی نگارشات سے نوازتے رہیئے گا۔ نوازش ہوگی۔
     
  6. عاکف جی
    آف لائن

    عاکف جی ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ما شا ء اللہ اچھا کلام ہے امین بھائی
     
  7. اشرف نقوی
    آف لائن

    اشرف نقوی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اگست 2006
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    امین عاصم صاحب! آپ کی غزل بہت پسند آئی۔ میری طرف سے بہت بہت داد و تحسین قبول کیجئے۔ 8)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں