1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب میں اپنے آپ پر افشا ہوا۔

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک حبیب, ‏8 جولائی 2015۔

  1. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    جب میں اپنے آپ پر افشا ہوا
    شوق قطرے سے بڑھا دریا ہوا

    ہوش کا سامان رخصت ہو گیا
    عقل نے آہیں بھریں یہ کیا ہوا۔؟

    آگہی کا راز جب مجھ پر کُھلا
    یہ جہاں آیا نظر دیکھا ہوا

    طور کس کارن جلا کچھ یاد ہے
    شوق جب حد سے بڑھا شعلہ ہوا

    کُنتُ کنزاً کا لبادہ اوڑھ کر
    کون تجھ میں چُھپ کے تھا بیٹھا ہوا

    عشق میں خلوت کے معنی کھل گئے
    سب میں رہ کر آج جب تنہا ہوا

    خون سے دِل کی زمیں سیراب کی
    تب کہیں جا کر یہ گُل پیدا ہوا

    عالمِ وارفتگی میں اے حبیب
    بارہا خود سے مرا جھگڑا ہوا

    کلام ملک حبیب
     
    دُعا, ملک بلال, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی اعلیٰ جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رَشید ،،،،، شکر گزار ہوں۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    شوق جب حد سے بڑھا شعلہ ہوا
    واہ کیا عمدہ کلام ہے
    بہت اعلیٰ ملک حبیب جی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ملک بلال صاحب
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ملک حبیب صاحب کے لیے نذرانہ عقیدت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    • Ghazal.pdf
      فائل سائز:
      216.7 KB
      مناظر:
      7
  7. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    واہ۔۔۔۔۔۔بہت عمدہ
    بہت خوب:)
     
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ملک صاحب کنت کنزا کس چیز کی طرف اشارہ ہے۔بالضرورمطلع فرمائیں۔
     
  9. ملک حبیب
    آف لائن

    ملک حبیب ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مارچ 2015
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    حَدیثِ قُدسی ہے ،، کُنتُ کنزا مَخفِیا فَاحبَتُ اَن اعرف،،،،، اللہ فرماتا ہے کہ میں ایک چُھپا ہوا خزانہ تھا مجھے خیال آیا کہ میں پہچانا جاؤں،،، کافی لمبی تفصیل ہے،،، جو کتابوں میں آئی ہے ۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں