1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب مقدر میں مرے اذنِ مدینہ آیا

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    جب مقدر میں مرے اذنِ مدینہ آیا
    “خود بخود زیر قدم اوج کا زینہ آیا”

    جس گھڑی آپ کی مدحت کا قرینہ آیا
    میرے ہاتھوں میں بھی بخشش کا خزینہ آیا

    جب مصیبت میں لیا نام نبی کا میں نے
    تو بھنور سے مرا ساحل پہ سفینہ آیا

    مہرباں ہوکےخدانےدئےسب کو بیٹے
    جس گھڑی ان کی ولادت کا مہینہ آیا

    جسم توجسم ہوئی روح معطر اسکی
    جس کے حصے میں محمدﷺ کا پسینہ آیا

    جس نے بھی انکی شریعت کو ہے تھاما زاہد
    زندگی جینے کا بس اس کو قرینہ آیا

    محمد احمد زاہد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں