1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جب تک میں گم رہا ہوں خیالِ حضور میں ۔ محمد عمران شریف

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Jun 2, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نعت رسول مقبول ﷺ
    -----
    جب تک میں گم رہا ہوں خیالِ حضور میں
    دل بھی رہا عجیب سے کیف و سرور میں

    ہوتی رہی ہیں مجھ پہ عنایت کی بارشیں
    اور میں بلندیوں کے رہا ہوں غرور میں

    جب تک رہے ہیں سامنے جلوے حضور کے
    تب تک زباں رہی ہے ثنا کے ظہور میں

    ہر ایک رات ہو گئی روشن کچھ اسطرح
    ہر ایک دن رہا ہے اجالے میں , نور میں

    آئے ہیں ساتھ دینے فرشتے بھی اس گھڑی
    جس وقت یاد ان کو کیا ہے شعور میں

    ایسے ملا حضور سے گنبد کے سائے میں
    جیسے کہ موسی رب سے ملے کوہ طور میں

    عمران ان کے در کی گدائی کے ماسوا
    دلچسپی کچھ نہیں مجھے جنت میں , حور میں
    ----
    محمد عمران شریف
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آٌپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page