1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جبلِ شدا: سعودی عرب میں 3000 سال پرانی تاریخ کا حامل آثاریاتی پہاڑ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏23 اکتوبر 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    جبلِ شدا: سعودی عرب میں 3000 سال پرانی تاریخ کا حامل آثاریاتی پہاڑ
    پیر 22 اکتوبر 2018م
    دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

    [​IMG]

    سعودی عرب میں الباحہ صوبے کے ضلع المخواہ میں واقع "زیریں جبلِ شدا" مملکت کے خوب صورت ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی منفرد ارضیاتی تشکیل ، غار اور قوم ثمود کے زمانے کے نقش و نگار اور تحریریں 3 ہزار سال پرانی تاریخ سے وابستہ ہیں۔

    جبل شدا کی رسوبی چٹانیں اسے دیگر پہاڑوں کے مقابلے میں امتیازی حیثیت عطا کرتی ہیں۔

    زمانے کے ساتھ قدرتی عناصر کے عمل نے اس پہاڑ کی چٹانوں کو منفرد اور عجیب صورتوں کا حامل بنا دیا ہے۔ یہ بعض مرتبہ حیوانات یا انسانوں یا پرندوں سے ملتی جلتی نظر آتی ہیں اور بعض مرتبہ بالکل غیر مانوس ہیئت پیش کرتی ہیں۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    اس پہاڑ کے غاروں میں موجود نقش ونگار اور ثمودی دور کی قدیم تحریریں اس بات کی دلیل ہیں کہ یہ غار پرانے وقتوں میں ہزاروں سال سے انسان کا مسکن رہے ہیں۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    تاریخی محقق اور میڈیا پرسن ناصر الشدوی نے انکشاف کیا ہے کہ یہ پہاڑ (زیریں جبلِ شدا) جو کہ ایک امتیازی تاریخی مقام ہے ،،، دنیا کے مختلف ممالک کے سیاحوں اور ارضیاتی محققین کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ لاکھوں برس کے دوران شکست و ریخت اور بُردگی کے عوامل نے اس کی چٹانوں اور غاروں کو مختلف شکلیں دے دی ہیں جن میں کُروی، مستطیل اور بیضوی شامل ہیں۔ زیریں جبلِ شدا پر چٹانوں کی بہتات ہے اور ہر چٹان کا حجم دوسری چٹان سے مختلف ہے۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست شئیرنگ جناب بہت شکریہ
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں