1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از معصومہ, ‏14 مئی 2012۔

  1. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جاپانی ریڈیو۔۔۔​
    یہ کہانی ہے منو بھائی کی ۔ ۔ ۔
    منو بھائی ! چی چوں کی ملیاں کی پہلی چورنگی سے سیدھے ہاتھ پر جاتی ہوئی گلی کے ۔ ۔ ۔ الٹے ہاتھ والے بنگلے ک یطرف مڑتی ہوئی ۔ ۔ ۔ گلی کے پانچویں مکان کی پچھلی کھڑکی سے نظر آنے والی گلی سے آگے کو مڑتی ۔ ۔ ۔ قبرستان سے گھوم کے جاتی ہوئی گلی ۔ ۔ ۔ کو چھوڑ کر تیسری گلی کے کونے کے مکان سے برابر والے مکان میں رہنے والے چھٹو بھائی کے بھتیجے کی بیوی کے ۔ ۔ خالو کے پوتے کے بھائی کے دوست کی گلی میں رپنے والے ۔ ۔ چوکیدار کی سامنے والی گلی کے ۔ ۔ ۔ دوسرے مکان میں رہنے والے مٹھو بھائی کے ۔ ۔ دادا کے دوست کے دوست کی بھانجی کے دیور کی چھوٹی بیٹی کے اسکول کے پرنسپل ۔ ۔ ۔ کے گھر کام کرنے والے مالی کی تائی کی نند کے بچوں کو اسکول چھوڑنے جانے والے۔ ۔ ۔ ۔ رکشے والے کے بھائی کے آفسر کی کار کے ڈرائیور کی نانی ساس کے ۔ ۔ ۔ جیٹھ کی گلی میں رہنے والے ایک غریب اور سادھا مزاج اچھو بھائی کی بیٹی “منی باجی ‘ کے شوہر تھے ۔ ۔ ۔
    منو بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ! شخصٰ طور پر بہت معصوم اور شریف سے انسان تھے ۔ ۔ ۔ابھی کل ہی پانچ سال کے بعد جاپان سے گھر والوں سے ملنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ اور ساتھ میں جاپان سے ہر وہ چیز خرید کے لائے تھے۔ ۔ ۔ ۔ جس کی تعریفیں انہوں نے ہر خاص و عام سے سن رکھیں تھیں۔ ۔ ۔ اور وہ بہت خوشی خوشی اپنی لائی ہوئی چیزوں کی ” شو” ۔ ۔ ۔ ہر آتے جاتے پر مارکر۔ ۔ ۔ پھولے نہیں سما رہے تھے۔ ۔ ۔ لیکن اگلے دن منظر ہی کچھ اور تھا ۔ ۔ ۔ ۔ کل تک جو منو بھائی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ۔ ۔ ۔ آج منہ لٹکائے ۔ ۔ ۔ گھر سے نکلے تو سامنے والی دکان والے خالو نے انہیں آواز ماری ۔ ۔ ۔
    سلام منو بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!!!
    ارے منو بھائی بھول گئے کیا۔ ۔ ۔ ۔ ؟
    منو بھائی نے ان کی آواز پر مڑ کر دیککھا۔ ۔ ۔ اور نا چاہتے ہوئے بھی مسکراتے ہوئے ان کی دکان کی طرف چل پڑے ۔ ۔ ۔ سلام ۔ ۔ دعا ۔ ۔ حال احوال ۔ ۔ پچھنے بتانے کے بعد ۔ ۔ دکان والے خالو نے ان سے ان کے موڈ کی خرابی کا پوچھا۔ ۔ ۔ کے منو بھائی۔ ۔ ۔ منہ کیوں لٹکایا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ خیر تو ہے نا ۔ ۔ ۔ ۔ تھکن ہوگئی ہے کیا ۔ ۔ ۔ ۔؟؟؟
    خالو کے ڈھیر سارے سوالوں کو سن کر منو بھائی نے ایک لمبی سی سرد آہ بھری ۔ ۔ ۔ ۔ اور کھا ۔ ۔ ۔
    ارے خالو ۔ ۔ ۔ بس ساری دنیاں ہی دھوکے بار ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    گورے۔ ۔ ۔ کالے ۔ ۔ ۔ سب ہی فراڈ ہیں۔ ۔ ۔ اور یہ کہتے ہوئے منو بھائی کی اداش شکل اور بھی اداس ہوگئی ۔ ۔ ۔
    ارے منو بھائی ہوا کیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔؟؟؟
    نا پوچھیں خالوں ۔ ۔ ۔ نا پچھیں ۔ ۔ ۔ یہ کہتے ہوئے منو بھائی ۔ ۔ ۔ اچھے خاصے ہی روہانسی سے ہوگئے تھے ۔ ۔ ۔ اور شاید رونے ہی والے تھے ۔ ۔ ۔ کہ خالو نے دکان سے اسٹول نکال کر ان کو دیا اور دوسرے اسٹول پر خود بیٹھ گئے ۔ ۔ ۔ اور منو بھائی سے ہمدردی سے پوچھنے لگے ۔ ۔ ۔ کے کیا ہوا ہے ۔ ۔ ۔
    منو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بتاو تو سہی ۔ ۔ ۔
    منو بھائی تقریناً روتے ہوئے بولے کے بس خالو نا پوچھیں ۔ ۔ ۔ ۔
    اچھا چلو جیسے تمہاری مرضی ۔ ۔ ۔ ۔ نہ بتاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ خالو نے کہا۔ ۔ ۔ ۔
    ارے نہیں خالو ایسی بات نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اب میں آپ کو کیا بتاؤں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں تو ان جاپانیوں کو بہت معصوم سمجھتا تھا ۔ ۔ ۔ مگر خالو یہ معصوم شکل والے جاپانی بھی انگریزوں کی طرح فراڈ نکلے ۔ ۔ ۔ ۔ اب منو بھائی ایک بات پھر بہت اداس ہوگئے ۔ ۔ ۔ ۔
    ارے لیکن ہوا کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔؟؟؟؟
    کچھ بتاؤ گے کے ایسے ہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خالو کے غصے سے تقریباً چیختے ہوئے پوچھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ارے خالو جاپانی ریڈیو کی تعریف تو آپ نے بھی سنی ہوگی نا ۔ ۔ ۔ ۔ کہ دنیا ں میں سب سے اچھا ریڈیو جاپان میں ملتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟
    منو بھائی نے بڑی معصومیت سے موال کیا ۔ ۔ ۔ ۔
    خالو جھٹ سے بولے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں ہاں سنی ہے ۔ ۔ ۔ واقعی جاپانی ریڈیو بہت اچھے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ مگر ہوا کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ارے خالو خاک اچھے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں جاپان کی سب سے مشہور کمپنی ۔ ۔ ۔ “چوں چوں چا چھو” کا سب سے مہنگا اور جدید ترین ریڈیو لایا تھا ۔ ۔ ۔ جس کی قیمت پانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اچھا ا ا ا ا اا اا ا اا۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ خالو کی آنکھیں مارے حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ اچھا مگر ہوا کیا ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ خدا نا خواستہ کہیں ریڈیو وہ کسٹم والوں نے تو نہیں رکھ لیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟
    خالو نے اور جلی پر تیل ڈال دیا ۔ ۔ ۔
    ارے نہین ۔ ۔ ۔ خالو نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ منو بھائی اب تو رونے ہی لگے تھے ۔ ۔ ۔ ۔
    تو پھر۔ ۔ ۔ ۔ ۔اب خالو کو بھی فکر لگ گئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ارے خالو کل رات میں نے اس ریڈیو کو نکالا اور ۔ ۔ ۔ سب کو بتا را تھا کہ یہ جاپان کی سب سے بڑٰ اور مہنگی ترین کمپنی کا ریڈیو ہے ۔ ۔ ۔ ۔
    لیکن خالو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    کیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    جیسے ہی اس ریڈیو کو چلایا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    ابھی ٹیونگ کی ہی تھی ۔ ۔ ۔ ۔
    کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    جیسے ہی آواز سنائی دینے لگی نا خالو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اور یہ کہتے ہوئے منو بھائی رونے لگے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    اور خالو ان کو چپ کرانے کی ناکام کوشش کرنے لگے ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ارے ۔ ۔ ۔ ۔ ارے ۔ ۔ ۔ ۔ نہیں بیٹا ۔ ۔ ۔ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ایسے نہیں روتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    خالو کی تسلی سے تھوڑی ڈھارس بندھی تو منو بھائی بولے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    تو۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ اس جدید ریڈیو نے مجھے سچ بتا دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    خالو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔
    ریڈیو بو ل رہا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    اسلام علیکم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    یہ ۔ ۔ ۔ ۔۔ “ریڈیو پاکستان “۔ ۔ ۔ ۔ ہے
    اور یہ کہتے ہی منو بھائی کے فلک شگاف چیخ چیخ کر رونے کی آواز نے پورے محلے “چی چوں کی ملیاں” کو ہلا کر رکھ دیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔


    (یہ تحریرمیں ا نے ایک لطیفے سے متاثر ہو کر لکھی تھی )
     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    ارے واہ اسما ادی اتنی شاندار تخلیق آپ نے آخر کر ہی دی، ایک منفرد انداز میں،
    میری طرف سے بھرپور داد وصول کریں
    :n_Congratulations:

    :n_Congratulations:

    :n_Congratulations:​
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    واہ زبر دست اعلیٰ۔۔۔۔۔اسماء جی آپ میں بھی اچھے مزاح نگاروں والے جراثیم پائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔
    بہت خوب دو چیزوں کو ملا کہ ایک نئی چیز تخلیق کرنا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ۔۔۔۔

    بہت بہت مبارکباد ۔۔۔۔جیتی رہیں ہنستی رہیں ۔۔۔۔اور دوسروں کے لیے بھی ایسے ہی ہنسی کا سامان کرتی رہیں‌۔۔۔
     
  4. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    واہ کیا کہانی کا منظر کھینچا ہے ایک بار تو منو بھائی کے گھر تک پہنچ ہی چلے تھے کہ جس ایک چوک کے دوسری طرف موڑ گئے
    ویسے بے چارے منو کے ساتھ ہوا بہت برا ویسے مجھے بھی امید نہیں تھی جاپانی بھی فراڈ کرتے ہیں :hasna:

    بہت خوب اسما جی بہت اچھا لکھا ہے آپ نے :a180:
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت خوب جی ، اعلیٰ کام کیا ہے
     
  6. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت خوب اسما ، بہت ہی اچھا لکھا مزاح آگیا پڑھ کر :a180:
     
  7. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    واہ جی واہ اسما، ادی آپ نے تو کمال ہی کر دیا بھئی واہ واہ واہ واہ
    بھئی لکھا کرو اور کھُل کھُلا کے لکھا کرو۔۔۔
    کیوں کہ آپ میں اس بیماری کے سارے جراثیم پائے گئے ہیں ۔
    بھئی اب اور کیا تعریف کروں ؟
    آپ تو منو بھا ئی بن گئیں
    مگر ہم پطرس کیسے بنیں
    اس لیے بھا ء جی دا حکم اے
    می نویس و می نویس و می نویس
    آئندہ سے ہم بھی جاپایوں کا اعتبار نہیں کریں گے
     
  8. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اسما جی آپ نے منو بھائی کا ایڈریس تو دیا ہے. اور آپ یقینا وہاں پر منو بھائی کو تسلی دینے بھی گئی ہوں گی. :yes:
    براہ مہربا نی ہمیں بھی وہاں لے جائیں ورنہ ہم تو گم ہو جائیں گے راستے میں، تاکہ ہم بھی ان کے دکھ درد میں شریک ہو سکیں.:car:
     
  9. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔۔۔:serious:
     
  10. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    واہ سسٹر کیا لکھاہے
    کیا بولاں اب
     
  11. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    آپ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ صدیقی جی۔۔۔۔۔:serious:
    آپ نے تو بہت تعریف کردی میری۔۔۔۔۔:176:
     
  12. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    میری اتنی تعریف کہیں میں یہی نہ خوشی سے گر جاؤں:159: کہ میرے بھاجی نے میری اتنی تعریف کی ہے:176:
    یہاں تو بہت ہی بہترین لکھاری اور مزاح نگار موجود ہیں میں تو بس کوشش کرتی ہوں بس کچھ ایسا لکھوں جسے پڑھ کر سب کی اداسی دور ہوجائے اور سب ہنسیں اور مسکرائیں۔۔۔۔:serious:
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اسما، جی
    عمدہ!
    شاندار!
    بہت اعلیٰ!
    آفرین!
    مسکرانے اور کھللکھلانے کا خوب سامان میسر کیا آپ نے۔
    مولا کریم آپ کو بھی تاحیات ہنستا مسکراتا اور شاد آباد رکھے۔
    آمین
     
  14. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اب میں بھی تعریف کروں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔:zuban:
    ماشاءاللہ سے بہت عمدہ کاوش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:n_TYTYTY:
     
  15. محمد زاہد بن فیض
    آف لائن

    محمد زاہد بن فیض ممبر

    شمولیت:
    ‏9 مئی 2012
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت خوب اسماء جی ویری نائس
    شکریہ فارشیئرنگ
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اسماء بہن۔ آپ کی حسِ مزاح نگاری قابلِ تعریف ہے۔ ماشاءاللہ ۔
    عامیات میں‌سے خاصیات اخذ کرکے اس کو نئی تخلیق کا رنگ دینا بہت بڑی خوبی ہے۔
    ایسی تحاریر کو ہماری اردو کے مزاحیہ اردو ادب کا حصہ بننا چاہیے۔
     
  17. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت خوب " اسما، " جی واقعی آ پ نے بہت ہی اچھا لکھا ہے
    پڑھ کر مزا آ گیا۔۔:86:
     
  18. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت شکریہ فیصل بھائی۔۔۔۔۔:):n_thanks:
     
  19. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اور میرا شکریہ:237:
     
  20. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اسما جی کیا بات ہےکی آپ تو بہت اچھا لکھتی ہیں اور مزاح لکھنا تو بہت مشکل کام ہے مگر آپ نے بہت عمدہ لکھا ہے
     
  21. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت شکریہ ارشین سسٹر۔۔۔ میری لکھنے کی عادت کالج کے زمانے سے تھی پر بیچ میں کچھ مصروفیات کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔۔لیکن ہماری پیاری اردو پر آنے کے بعد دوبارہ سے لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔۔۔۔۔:):n_thanks:
     
  22. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت اچھی بات ہے آپ کو لکھتے رہنا چاہیے اس سے آپ کی صلاحتیں اور نکھر کر سامنے آئیں گی اور یہی تو ہماری دعا ہے کہ آپ اسی طرح ہماری اردو کی رونق بڑھاتی رہیں
     
  23. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت شکریہ سسٹر :222:آپ سب کی حوصلہ افزائی سے ہی اتنا حوصلہ ملتا ہے کہ یہاں تحریریں لکھ کے پوسٹ کرتی ہوں ورنہ یہاں تو بہت زبردست لکھاری موجود ہیں ماشاءاللہ سے:)
     
  24. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت خوب اسماء ! آپ نے بہت اچھا لکھا ہے ، بہت مزہ آیا ، جاپانیوں کے فراڈ کا قصہ تو ہر ہر گلی او ہر ہر محلے میں‌ ہونا چاہیے ۔ بہت عمدہ ۔ اور اسے مزید جاری رکھیں ۔
     
  25. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔:n_TYTYTY:
     
  26. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    واہ اسما ادی واہ
    آج پھر دوبارہ پڑھ کر بے اختیار ہنسی آ رہی ہے[​IMG]
     
  27. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    ہاہاہاہا
    اچھی بات ہے۔۔۔۔خوب ہنسیں ۔۔جب جب پڑھیں ہنسیں۔۔:222:
     
  28. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    آج کل تو یہ حال ہے کہ یہاں سے کچھ لے کر جاؤ تو کہتے ہیں کہ یہ سب تو پا کستان میں بھی ملتا ہے. وہاں سے لانے کا فائدہ. اور اگر کچھ نہ لے کر جاؤ تو کہتے ہیں کہ پردیس سے خالی ہاتھ ہی آئے ہو. کچھ نہ کچھ تو لیتے آتے . بندہ جائے تو کدھر جائے
     
  29. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    بلکل درست کہا آپ نے ادا۔۔۔ہمیں اپنی ہی چیزوں کی قدر نہیں ہے۔۔اس حد تک کہ ہر عام سے لیکر خاص چیز پر "میڈ ان چائنہ" اور میڈ ان جاپان کا ٹیگ لگا ہوتا ہے۔۔ لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے:suno: جبکہ وہ چیز پاکستان کی ہی بنائی ہوئی ہوتی ہے اور وہ چیزیں لا کر ہم بڑے فخر سے بیاں کرتے ہیں کہ " جاپان کا ہے،چائنہ سے آیا ہے، کوریہ سے ہے۔۔۔۔۔۔۔:eek:
     
  30. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: جاپانی ریڈیو۔۔۔۔

    اس کا مطلب ہے کہ آپ کے لئے جاپانی ریڈیو نہیں لاؤں پھر :neu:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں