1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جامعہ حفصہ اور لال مسجد

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏8 جولائی 2007۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے مسئلہ کو آپ لوگ کیسے دیکھتے ہیں؟
     
  2. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے


    پیا جی آپ نے بہت اچھا ٹاپک شروع کیا ہے اس سے ہمیں اس مسئلہ پر سب ساتھیوں کی رائے جاننے کا موقع ملے گا

    میری ذاتی رائے کے مطابق

    اس معاملے میں نہ ہی تو حکومت ٹھیک ہے اور نہ ہی لال مسجد والوں‌کو طریقہ ۔۔۔


    حکومت اور لال مسجد دونوں کو بالواسطہ غیر ملکی ایجنسیاں استعمال کر رہی ہیں

    آپ خود ہی سوچیں پاکستان کی فوج سے مساجد پر بمباری کروائی جا رہی ہے ؟ اور پھر مرنے والوں‌کو دونوں‌جانب سے شہید کہا جا رہا ہے ؟
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حالاتِ حاضرہ کے چوپال میں زاہرا بہن نے اک لڑی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اتفاق کی بات ہے میں اس سے 100 فیصد متفق ہوں ۔ اس لیے انہی کے الفاظ میں اپنی رائے کو یہاں پیش کیے دیتا ہوں۔

    مجھے تو یہ سب کچھ حکومت، ایجنسیوں اور چند کندذہن مولویوں کا ملا جلا ڈرامہ نظر آتا ہے ۔۔۔ کیونکہ :::

    اسلام آباد، حکومتِ پاکستان کی ناک کے عین نیچے، لال مسجد اور حفصہ مسجد میں غیرقانونی توسیع، مورچوں کی تعمیر، اسلحہ کا اکٹھ یہ سب کچھ ہوتا رہا اور کون مان سکتا ہے کہ حکومت کو علم تک نہ تھا ؟؟؟

    جنرل مشرف کی ساکھ کا گراف ملکی اور عالمی سطح پر پچھلے کئی ماہ سے مسلسل گر رہاتھا، بالخصوص چیف جسٹس کے معاملے پر پوری دنیا میں جنرل مشرف کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ورلڈ کامن ویلتھ سمیت امریکی اہلکار بھی جنرل مشرف کو وردی اور صدارت کے درمیان کوئی فیصلہ کرنے کا عندیہ ظاہر کر چکے تھے۔ لگتا یہی تھا کہ اس معاملے پر جنرل مشرف کو آئندہ الیکشن سے پہلے پہلے کوئی فیصلہ کرنا پڑ جاتا

    لیکن موجودہ ڈرامہ کے نتیجے میں جنرل مشرف ایکبار پھر “روشن خیال“ اور دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار“ کے روپ میں سامنے نظر آئے ہیں۔ عالمی سطح پر انکا ذاتی گراف ایک بار پھر بلند ہوا ہے۔ (صرف ذاتی گراف، وگرنہ ملکی اور اسلامی وقار کو سخت دھچکا لگا ہے)۔ امریکہ، برطانیہ اور چین سمیت تعریفی ٹیلیفون آگئے ہیں ۔ بہت امید ہے کہ چند ملین ڈالرز یا پاؤنڈ سٹرلنگ بھی مل جائیں گے۔

    اور یہ بھی امکان ہے جنرل مشرف کو آئندہ وردی اتارنے کے مشورے کے معاملے پر عالمی طاقتوں کی زبانیں بھی بند ہی رہیں۔

    اگر اس ڈرامے کا ڈراپ سین آئندہ چند روز میں خوش اسلوبی سے نہ ہوا اور معاملہ طول پکڑ گیا یعنی چند ایک مولوی “کام آ گئے“ تو یہ معاملہ الیکشن کے التوا کا بہانہ بھی بن سکتا ہے۔ جو کہ بہرصورت جنرل صاحب کا حق میں ہے۔
     
  4. ثناءاللہ
    آف لائن

    ثناءاللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    نعیم بھائی آپ نے اتنا جامع تبصرہ کیا ہے کہ مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں‌ ہوتی۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جامعہ حفصہ کے حوالے سے دیگر انتہائی افسوسناک خبروں میں سے ایک خبر جو انٹرنیٹ پر روزنامہ “جنگ“ میں چھپی وہ آپ دوستوں کے مطالعہ کے لیے پیش ہے۔

    [​IMG]
    Shot at 2007-07-24​

    بحوالہ : http://www.jang.com.pk/jang/jul2007-dai ... bharse.htm
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    کچھ دنوں پہلے جامعہ حفصہ لال مسجد آپریشن پر ایک معروف ماہانہ دینی رسالے کے چیف ایڈیٹر کی حقیقت پسندانہ اور فکرانگیز تحریرپڑھنے کو ملی۔ آپ کی دلچسپی کے لیے یہاں پیش کرتا ہوں ۔۔



    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی تحریر ہے۔ ماشاءاللہ


    لیکن ایسے دانشمندانہ حقیقتوں کو آجکل مانتا کون ہے ؟؟

    ہم تو جذبات کی چکی میں پسنے والے لوگ ہیں۔

    کبھی لال مسجد کے طلباء کے حق میں نعرے تو کبھی مشرف کی روشن خیالی کے حامی
    کبھی بی بی کی حکومت ٹوٹنے پر مٹھائی بانٹنا
    تو کبھی اسی کو واپس پاکستان بلانے پر اصرار و احتجاج
    کبھی بابو جی کی غریب دشمنی پر غصہ
    تو کبھی اسی ہیئر ایمپلانٹیڈ لیڈر صاحب کی واپسی کی راہیں دیکھنا
    کبھی مولویوں کے کہنے میں آ کر سڑکوں پر توڑ پھوڑ
    کبھی انہیں مولویوں کو مفاد پرستی اور غداری کے طعنے

    آخر ہم کیا لوگ ہیں ؟؟

    :84:
     
  8. موسوئ
    آف لائن

    موسوئ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اپریل 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرے یقین ھے کہ لال مسجد والے ایجنسیوں کے لوگ ھیں اور ان کا مقصد اسلام کو سخت دین دکھانا ھے ان سب کو ختم ھونا چاھئے اور مشرف نے ان کے ساتھ اچھا کیا ھے :hathora:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں