1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جاسوس کتا

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 مارچ 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جارج جہاز میں تین والی سیٹ کے آخر میں کھڑکی والی سیٹ پر بیٹھ کر جہاز کے باہر دیکھ رہا تھا جب اچانک اسکے پاس ایک پراسرار آدمی آکر سائیڈ سیٹ پر بیٹھ گیا اور درمیانی سیٹ پر ایک ننھا منا کتا بٹھا دیا۔ جارج نے حیرت سے پوچھا کیا کتوں کو بھی جہاز میں سیٹ ملتی ہے۔ تو اس پراسرار شخص نے کہا۔ نہیں۔ لیکن یہ عام کتا نہیں یہ جاسوس کتا ہے۔ ہم دونوں ایف بی آئی (امریکن خفیہ) کے ایجنٹ ہیں۔
    جارج نے حیرانگی سے پوچھا ۔۔ لیکن یہ کتا کیسے ایجنٹ ہوگیا ؟
    پراسرار شخص نے کہا۔۔ جہاز کو ٹیک آف کرلینے دو۔۔ پھر دیکھنا۔۔
    جہاز نے ٹیک آف کیا اور فضا میں پرواز کرنے لگا۔ تب اس پراسرار شخص نے کتے کو فرش پر چھوڑا ۔ کتا سیٹیں سونگھتا سونگھتا ایک سیٹ کے قریب بیٹھ گیا۔۔ چند سیکنڈ بیٹھنے کے بعد واپس مالک کے پاس آیا اور اپنا ایک ہاتھ مالک کے ہاتھ میں تھمایا۔
    مالک (پراسرارشخص) مسکرایا اور جارج کو بولا۔۔ کتے نے ایک ہاتھ میرے ہاتھ میں دے کر گویا بتایا ہے کہ اس سیٹ پر بیٹھے ہوئے آدمی کے پاس کچھ غیرقانونی اسلحہ ہے۔ اب میں پولیس کو بتاؤں گا اور جہاز لینڈ کرتے ہی پولیس اسے پکڑ لے گی۔
    جارج نے ستائش بھرے انداز میں عقلمند کتے کودیکھا۔
    تھوڑی دیر بعد مالک نے پھر کتے کو فرش پر چھوڑا۔۔ کتا پھر سیٹیں سونگھتا سونگھتا دور ایک عورت کی سیٹ کے قریب جا کر چند سیکنڈ بیٹھا۔ واپس مالک کے پاس آیا اور دونوں ہاتھ مالک کے ہاتھ میں دیے۔ مالک مسکرایا اور جارج سے بولا۔ کتے نےدونوں ہاتھ میرے ہاتھ میں دے کر گویا بتایا ہے کہ اس عورت کے بیگ میں ہیروئین اور چرس ہے۔ اب میں پولیس کو آگاہ کردوں گا اور اسے اترتے ہی گرفتار کرلیا جائے۔
    جارج حیران رہ گیا اور عقلمند کتے کو مزید عقیدت سے دیکھنا شروع ہوگیا۔
    تیسری بار پھر مالک نے کتے کو چھوڑا ۔۔ کتا دوسری لائن کے دور ایک کونے والی سیٹ کے قریب چند سیکنڈ بیٹھا۔ پھر ہڑبڑا کر دوڑتا ہوا واپس مالک کے پاس آیا۔ مالک کے منہ کو بوسہ دیا (چوما) اور چاروں پیر اٹھا کر مالک کی گود میں بیٹھ کر سر کو چھپا لیا۔
    جارج کتے کے اس عمل کو نہ سمجھ پایا تو بےتابی سے پوچھا۔ اب اس کتے نے کیا اشارہ دیا ہے ؟
    پراسرار مالک نے کہا کہ کتے نے بتایا ہے کہ اس سیٹ والے مسافر کے پاس بم ہے اور کچھ دیر بعد پھٹنے والا ہے اس لیے اس نے مجھے الوداعی بوسہ دیا اور میری گود میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے :hasna:
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    امریکن گدھے ایسے ہی ہوتے ہیں :hasna: :a12: :hasna:
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اچھا ہے بہت ۔۔نعیم بھائی۔۔مزا آگیا۔۔۔ :zuban:
     
  5. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نور کے تبصرے نے لطیفے کا لطف دوبالا کر دیا۔ :mashallah:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں