1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ثناء کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏30 مئی 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    السلام علیکم ثناء جی!
    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    حل پرچہ

    پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ دوسروں سے تو پرچے حل کروا رہے ہیں۔ لیکن اپنا پرچہ ندارد، اور آپ کو ممتحن کس نے بنایا ہے یعنی کہ سفارشی ہیں یا رشوت دے کر ممتحن بنے ہیں۔ اور پرچہ آؤٹ کرنے کے کتنے پیسے لیتےہیں کیوں کہ یہاں کا دستور ہے کہ جو پرچہ مہنگے سے مہنگا آؤٹ کرے وہ اتنا اچھا ممتحن ہے۔

    اوریہ یا کا کیا مطلب ہے میں سارا پرچہ حل کرنا چاہتی ہوں آپ کو کیا اعتراض ہے۔

    جوابات پرچہ پیاری اردو
    1۔ آپ نے نام پوچھا ہے تو عرض ہے کہ بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
    اور میرا نام ہے ثناء معظم
    2۔ رہی بات لقب کی تو یہ بڑے بڑوں کو عطا ہوتے ہیں آپ جیسے چھوٹے لوگ اس کے اہل نہیں ہیں لہذا یہ سوال پوچھنا منع ہے۔
    3۔ عمر میری کا حساب لگا لیں جس دن محمد خان جنیجو مرحوم کرسی اقتدار پر براجمان ہوئے تھے اسی دن ہماری تشریف آوری ہوئی تھی۔
    4۔ شہر ہے میرا لاہور اور وہ کیا کہتے ہیں کہ جس نے لہور نیں ویکھیا او جمیا ای نیں اس حساب سے میری پیدائیش روزانہ ہوتی ہے۔
    5۔ تعلیم تو اس کے بارے میں عرض ہے کہ ابھی بی سی ایس کے تیسرے سمسٹر میں ہوں، اور تعلیم حاصل کرنا ضروری کیوں سمجھا کیوں کہ کرنے کو اور کوئی کام نہیں تھا۔ سوچا چلو یہی کر لیتے ہیں۔
    6۔ جی تو اس سے پہلے میرے مشاغل میں بیڈمنٹن، اور اپنی سھیلیوں سے گپ شپ لگانا لیکن آج کل ہماری اردو پیاری اردو ہی ہمارے مشاغل ہڑپ کر گئی ہے۔
    7۔ مستقبل کے عزائم تو ہمارے کچھ زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ بس یہی ہیں کہ کسی طرح اللہ اللہ کرکے بی سی ایس پورا ہوجائے
    اور اب ہم نے پورا پرچہ حل کر دیا ہے۔ لہذا تین وجوہات بیان کرنا ہمارے لیے ضروری نہیں رہا
    اور ایک اور بات کان کھول کر سن لیں کہ سو فی صد نمبر آنے چاہیے اور خوش خطی کے الگ نمبر دینا نہیں بھولنا اگر نہ دیے تو آپ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا جائے گا۔
     
  3. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سسٹرثناء : آپ نے سات سوالوں کے جواب دیۓ ہیں ، ممتحن نے آپ سے آٹھ سوالات پوچھے تھے ۔ آہا ۔ اچھا ہے اب میں جلد از جلد اپنا پرچہ حل کر کے امتحان میں ٹاپ ہونے کی کوشش کرتا ہوں ۔ :p

    ممحن صاحب : سسٹر ثناء کو سو فیصد نمبر نہیں دیے جائیں ۔ کیونکہ ان سے پوچھا گیا ایک سوال ابھی بھی حل طلب ہے ۔ ( اللہ ، سسٹر ثناء یہ پر چہ مکمل نہ کر پائیں اور میں پورے نمبر لے کے پہلی پوزیشن لے لوں ۔ ) :p
     
  4. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    نہیں نہیں یہ نہیں ہو سکتا ممتحن نے پانچ سوالوں کے جوابات لکھنے کو کہے ہیں اور میں نے 7 سوال حل کیے ہیں چلو آٹھواں سوال بھی حل کرتے ہیں۔
    وہ کون سا سوال ہے پتہ ہی نہیں چل رہا
    او ہو اچھا وہ پیشے والا سوال رہ گیا ہے۔
    جی ممتحن صاحب
    سوال نمبر 7 کا جواب عرض ہے
    پیشہ تو سب سے اچھا فرہاد کا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن کیا کریں وہ پیشہ اپنا نہیں سکتے ٹھرے جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

    ممتحن صاحب دیکھے شمیل صاحب نے ابھی پرچہ حل نہیں کیا اور میرے اوپر لگے ہیں اعتراضات کرنے پہلے انھیں کہیں کہ پرچہ حل کریں خاموشی کے ساتھ اور ہاں مجھے سو فیصد نمبر دینے اور اور خوشخطی کے 20 نمبر اضافی بھی دینے ضروری ہیں
    یعنی ایک سو بیس فیصد نمبر ہونے چاہیے
     
  5. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    پرچہ تو ثناء نے بھی اچھا حل کیا ہے، بس ذرا قسطوں میں۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں