1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تین 3 اہم اصول ،شفاف جلد اصول ، تحریر : نجف زہرا تقوی

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تین 3 اہم اصول ،شفاف جلد اصول ، تحریر : نجف زہرا تقوی
    یہ تو درست ہے کہ خواتین اپنی جلد کے بارے میں ہمیشہ سے فکر مند رہی ہیں،لیکن بعض اوقات کم علمی یا نا تجربہ کاری کی وجہ سے چند ایسی غیر ضروری کاسمیٹکس یا پراڈکٹس بھی استعمال کر لیتی ہیں جن کے استعمال سے اچھی بھلی صحت مند جلد بھی متاثر ہو جاتی ہے،اور یہ سب کم علمی کی بناء پر ہوتا ہے۔انسان کی جلد شخصیت کا سب سے اہم حصہ کہلاتی ہے اور شخصی تاثر میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتی ہے۔کھلی فضا میں جلد کی صحت اور خوبصورتی کے دو عناصر اس کے بد ترین دشمن کہلائے جا سکتے ہیں جن میں سورج کی تیز روشنی اور گردو غبار شامل ہیں۔ان کے علاوہ مختلف چھوٹے چھوٹے مسائل بھی جلد کی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ان میں تمام جسم کو غیر صحت مند رکھنے والی وجوہات مثلاً ذہنی دبائو،الجھن اور غیر متوازن غذائیں شامل ہیں۔

    جلد کی خوبصورتی کے لیے ایک اہم ترین نقطہ یہ بھی ہے کہ جلد کی حفاظت کم عمری سے ہی شروع کر دی جائے،لیکن اکثر ہم جلد کی حفاظت شروع ہی تب کرتے ہیں جب اس میں واضح خرابی محسوس کرتے ہیں۔جلد کی خوبصورتی کے لیے جوانی کی عمر سب سے بہترین عرصہ ہے کیونکہ اگر اس عمر سے ہی جلد کی حفاظت اور اس کے معاملات پر توجہ دی جائے تو اس نازک عمر کے بعد تمام عمر جلد اپنی خوبصورتی برقرار رکھتی ہے۔اس کے علاوہ آپ عمر کے چاہے کسی بھی حصے میں کیوں نہ ہوں تین اہم اصولوں کو اپنا کر آپ اپنی صحت کو ہمیشہ خوبصورت اور شفاف رکھ سکتے ہیں۔

    بہترین خوراک کھائیں: اس سے یہ مراد ہر گز نہیں کہ زیادہ مقدار میں اور جو جی میں آئے وہ کھا لیا جائے،کیونکہ اگر آپ جلد کو سدا خوبصورت رکھنا چاہتی ہیں تو پھر اپنے دل کی بجائے دماغ کی سنیں۔بعض اوقات ہم بہت سی ایسی چیزیں کھاتے ہیں جو ذائقے میں تو مزیدار ہوتی ہیں لیکم ہماری جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہیں مثلاً تلی ہوئی اورتیز مصالحوں والی اشیاء کھانے سے جس حد تک ہو سکے پر ہیز کریں۔اگر کھانے کو دل کرے بھی تو کوشش کریں کہ گھر میں بنا کر کھا لیں۔

    زیادہ پئیں: پانی جسم میں جا کر نظام کو ترو تازہ کرتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق روزانہ تقریباً دس سے بارہ گلاس پانی پینا صحت اور جلد کے لیے بے حد ضروری ہے۔انتہائی خشک موسم میں بھی اس مقدار میں پانی پینے سے جلد کی تمام بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔خشک موسم میں خنک ہوائیں جلد سے پانی ختم کر دیتی ہیں،اور ایسے میں جلد کو تازگی عطا کرنے کے لیے وافر مقدار میں پانی درکار ہوتا ہے۔پانی کے زیاد ہ استعمال سے جلد کی نمی بھی برقرار رہتی ہے۔

    مکمل نیند: نیند کی کمی نہ صرف آنکھوں کی خوبصورتی زائل کر دیتی ہے بلکہ جلد کی تازگی بھی برقرار نہیں رہتی۔اس کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنے لگتے ہیں اور تمام جسم بھی سستی کا شکار رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق جسم کی طرح جلد کو بھی سکون اور آرام درکار ہوتا ہے جو جلد کو بھر پور نیند لے کر دیا جا سکتا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں