1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تین فٹ لمبا اور دو فٹ چوڑا قرآن مجید

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏19 فروری 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    بہاولپور کے نوجوان نے تین فٹ لمبا اور دو فٹ چوڑا قرآن مجید تیار کر لیا



    بہاولپور کے نوجوان نے تین فٹ لمبا اور دو فٹ چوڑا قرآن مجید تیار کر لیا ہے جسے زیارت کیلئے کراچی میں رکھا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے محمود آباد کے ماڈل پارک میں نمائش کیلئے رکھے قرآن مجیدکو نوجوان محمد ملک ریاض شاہد نے ایک سال میں تیار کیا ہے۔

    غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو اس کام کیلئے دوستوں اور عزیزوں نے کاغذ فراہم کیا جبکہ خطاطی خود ریاض شاہد نے کی۔

    ریاض شاہد کی خواہش ہے کہ حکومت تین فٹ لمبے اور دو فٹ چوڑے قرآن مجید کو ملک کی کسی بڑی مسجد میں رکھوانے کا انتظام کرے۔

    یاض شاہد نے بتایا کہ اس نے یہ قرآن 19 جنوری 2007 ءکو لکھنا شروع کیا اور 16 مارچ 2008 ءکو مکمل کر لیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کیلئے رکھے گئے قرآن مجید کو دیکھنے کیلئے آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قرآن پاک کو دیکھ کر روح کو سکون حاصل ہوتا ہے۔
    http://www.aalmiakhbar.com/images/articles/2011_12/17278/u4_mail.jpg


     

اس صفحے کو مشتہر کریں