1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تین سوالوں کا ایک جواب

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏8 نومبر 2007۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    تین سوالوں کا ایک جواب
    (سید تیمور الحسن)

    سنو اک روایت میرے دوستو
    ہے سچی حکایت میرے دوستو

    ملا کافر اک عالم دین سے
    عزائم لیے اپنے سنگین سے

    کہا: مجھ کو مذہب سے انکار ہے
    تجھے اس پہ کیوں اتنا اصرار ہے

    سوالات کچھ تم سے پوچھوں گا میں
    جواب آئے، پھر رب کو پوجوں گا میں

    کہاں بس رہا ہے تمہارا خدا
    نہ اس کی جھلک ہے نہ اس کا پتا؟

    شیاطین جن آگ سے گر بنے
    جلیں گے وہ دوزخ میں کس چیز سے؟

    اگر فرد عاجز ہے، لاچار ہے
    تو کیوں قتل انساں پہ مختار ہے؟

    سنے عالم دین نے جب سوال
    تو پیدا ہوا اس کے دل میں ملال

    جو رنجیدہ ہو کر پکارا اسے
    تو مٹی کے ڈھیلے سے مارا اسے

    جو تکلیف کا دور جاری ہوا
    تو ملحد پہ غصہ بھی طاری ہوا

    کہا: میں عدالت میں اب جاؤں گا
    سزا دیکھنا تجھ کو دلواؤں گا

    وہ قاضی کے دربار میں آ گیا
    سنایا عدالت میں سب ماجرا

    کہا: عدل کا میں طلب گار ہوں
    اور اسلام سے سخت بے زار ہوں

    یہ سچا نہیں اس کے دل میں ہے کھوٹ
    لگائی ہے اس نے میرے سر پہ چوٹ

    یہ الزام سن کر معلم اٹھا
    بڑے شوق و جذبے سے اس نے کہا:

    کہاں زخم سر پہ ہے تیرے لگا
    اگر ہے کہیں سب کو دکھلا ذرا!

    نظر تیری تکلیف آتی نہیں
    اگرچہ ہے تجھ کو مکمل یقیں

    ہواؤں کو محسوس کرتا ہے تو
    اگرچہ نہیں دیکھتا ان کو تو

    اگر دل کی آنکھوں کو روشن کرے
    خدا کی خدائی کا تو دم بھرے

    تو مٹی تھا مٹی سے گھائل ہوا
    خود اپنے سوالوں سے قائل ہوا

    اگر خاک سے زخم آئے تجھے
    تو جنات کیوں نہ جلیں آگ سے

    اگر قادر انساں ہے انسان پر
    تو روکے ذرا نظم شمس و قمر

    خدا کی رضا سے یہ مختار ہے
    خدا کی یہ قدرت کا شاہکار ہے

    دلائل جب اس نے مکمل کیے
    تو ملحد کا سر جھک گیا شرم سے
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت خوب کاشفی بھائی
     
  3. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
  4. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    آداب


    بہت خوب ۔۔۔۔

    والسلام
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ واقعہ تو پہلے بھی سنا تھا

    لیکن نظم کی شکل میں‌پڑھ کر اسکا مزہ دوبالا ہو گیا۔

    بہت خوب :87:
     
  6. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    میں نعیم بھائی کی بات سے متفق ہوں

    خوش رہیں
     
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    تمام دوستوں‌کا بہت بہت شکریہ
    جزاک اللہ ۔۔۔ سب اپنا خیال رکھیں۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں