1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تین ریلیاں تین کہانیاں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏12 مئی 2007۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ہماری اردو پیاری اردو فورم کے عزیز ساتھیو!!!

    آپ سب کے علم میں‌ ہے کہ آج پاکستان میں مختلف مقامات پر تین مختلف قسم کی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔۔

    جن میں‌ سب سے پہلے
    حکمران جماعت اور صدرِ پاکستان کی اسلام آباد میں ریلی ہے
    دوسرے نمبر پر
    متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی میں ریلی ہے
    جبکہ تیسری اور آخری
    غیر فعال چیف جسٹس آف پاکستان کی ریلی ہے جس کے اختتام پر انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں خطاب کرنا تھا ۔

    اس لڑی میں‌سب سب ساتھیوں کو اس مسئلہ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کی دعوت دی جاتی ہے ۔۔


    کچھ سوالات کا جواب دینے کی کوشش کیجیے ۔۔


    کیا چیف جسٹس آف پاکستان کو کراچی میں خطاب کرنے سے روکنے کا عمل درست ہے؟

    متحدہ قومی موومنٹ کو اس موقع پر ریلی اور جلسہ کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟

    اسلام آباد میں حکومت کی ریلی بھی تھوڑی عجیب لگتی ہے کیا ایک ملک کی حکومت کو بھی ایسا کام کرنا چاہیے ؟ یا اس کی ضرورت ہے ؟

    لیکن اس سے پہلے میں آج کے دن پیش آنے والی اہم خبریں آپ سب سے شئیر کرتا ہوں ۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌‌
     
  2. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    صدرِ پاکستان اور حکمران جماعت کی عظیم ریلی کی خبریں۔

    لمحہ بہ لمحہ



    اسلام آباد ریلی:قصور سے قافلہ روانہ
    قصور.........اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان مسلم لیگ کی ریلی میں شرکت کیلئے قصور سے قافلہ روانہ ہو گیا ہے ۔روانہ ہونے والے قافلے میں سو سے زائد بسیں شامل ہیں ۔مسلم لیگ کے مقامی رہنما قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ق نے اسلام آباد ریلی میں قصور سے 6000کارکنان کی شرکت کا ٹارگٹ رکھا ہے جبکہ لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ قصور سے جلسے میں ٹارگٹ سے زائد کارکنان شریک ہوں گے۔



    مسلم لیگ ریلی :لاہور سے قافلہ 10بجے روانہ ہوگا
    لاہور…جنگ نیوز…حکمراں جماعت مسلم لیگ کے تحت اسلام آباد میں ہونے والی ریلی میں شرکت کے لئے لاہور سے قافلہ صبح10بجے روانہ ہوگا۔ریلی میں شریک ہونے والے کارکنان نماز فجر کے بعد سے مسلم لیگ کے قومی و صوبائی اراکین اسمبلی اور ناظمین کے گھروں کے باہرجمع ہونا شروع ہوگئے ،اس موقع پربھرپورگہما گہمی اورمیلے کا سماں دیکھنے میں آیا۔اس وقت لیگی کارکنان قومی و صوبائی اراکین اسمبلی اور ناظمین کے گھروں کے باہرناشتہ کر رہے ہیں۔ریلی میں شرکت کے لئے بڑا اجتماع لبرٹی مارکیٹ پر ہوگا ،جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے ناظمین اوریوسی ناظمین کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گے،یہاں سے ایک بڑا جلوس براستہ موٹر وے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا،جس کی قیادت ضلع ناظم لاہورمیاں عامر محمود اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے فرزندچوہدری مونس الٰہی کریں گیجبکہ لاہور کے نوٹاوٴن ناظمین میں سے آٹھ ناظمین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔لاہور کے گردو نواح کے علاقوں سے آنے والے جلوس موٹر وے پر اس بڑے جلوس میں ضم ہوتے جائیں گیجبکہ کچھ جلوس جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد جائیں گے۔

    لاہور:مسلم لیگ کا قافلہ اسلام آبا د کے لئے روانہ
    لاہور....…جنگ نیوز......…لاہور سے مسلم لیگ کا قافلہ اسلام آباد میں ہو نے والے جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لاہو ر سے روانہ ہو نے والے قافلے میں 400بسیں شامل ہیں جو آہستہ آہستہ منزل کی جانب بڑھنا شروع ہو گیا ہے ۔بسوں پر مسلم لیگ کے جھنڈے لگائے گئے تھے ۔قافلے میں سیکڑوں قافلے شامل ہیں ۔ریلی میں شریک ہونے والے کارکنان نماز فجر کے بعد سے مسلم لیگ کے قومی و صوبائی اراکین اسمبلی اور ناظمین کے گھروں کے باہرجمع ہونا شروع ہوگئے ،اس موقع پربھرپورگہما گہمی اورمیلے کا سماں دیکھنے میں آیا۔قذافی اسٹڈیم سے جانے والاجلوس براستہ موٹر وے اسلام آبادجائے گا۔
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اللہ ہمارے ملک پہ رحم کرے! آمین!
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی میں ریلی


    ایم کیو ایم مخالفین کے ہر چیلنج کا سامناکرنے کو تیارہے،ا لطاف حسین
    لندن.........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ماضی میں بھی مخالفین کے ہرچیلنج کوقبول کیاہے اوروہ اب بھی مخالفین کے ہرچیلنج کاسامنا کرنیکیلئے تیارہے ۔ انہوں نے یہ بات جمعے اورہفتے کی درمیانیشب تبت سینٹراورشہرکے مختلف علاقوں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں شریک کارکنوں اورعوام سے ٹیلیفون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکارکنوں نے زوردار نعرے لگاکراپنے جوش وخروش کا اظہارکیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ مخالف قوتوں نے متحدہ قومی موومنٹ کو ریلی کاچیلنج دیاتھالیکن ایم کیوایم کے کارکنوں نے مختصرنوٹس پر جس بڑے پیمانے پر ریلی کی تیاریاں کی ہیں اورجس طرح مختلف قومیتوں کے عوام ماوٴں ،بہنوں اوربزرگوں نے جس جوش وجذبے کامظاہرہ کیاہے اس سے ثابت ہوگیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان تمام ترمخالفتوں اورسازشوں کے باجودنہ صرف ثابت قدم ہیں بلکہ ان کاجذبہ یہ بتارہاہے کہ وہ کسی بھی طاقت کے آگے سرنہیں جھکائیں گے اور تحریک کے مشن ومقصدکی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ الطاف حسین نے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ و ہ ریلی کے موقع پر صبروتحمل اورضبط وبرداشت کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورمکمل طورپرپرامن رہیں۔

    متحدہ کی ریلی میں شرکت کیلئے مختلف شہروں سے قافلے پہنچ گئے
    کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی میں ہفتہ کوہونے والی ریلی میں شرکت کیلئے اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کے انگنت کارکنوں اورہمدردوں کے قافلے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان میں حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹھہ، بدین ، نوشہروفیروز،میرپورخاص، نوابشاہ، شکارپور اور کشمور شا مل ہیں۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں کے کارکنان وعوام کی ریلیاں روانگی کیلئے تیاریاں کررہی ہیں۔

    کراچی کے حالات منصوبے کے تحت خراب کئے گئے،عمران فاروق
    لندن…...........جنگ نیوز…..............متحدہ کے کنوینر عمران فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کی موجودہ صورت حال پر ایم کیو ایم کو بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا طیارہ اترنے سے پہلے حالات بالکل سازگار تھے تاہم طیارہ اترتے ہی ایک منصوبے کے تحت حالات خراب کئے گئے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں پر فائرنگ شروع کردی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ فائرنگ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں کوئی غنڈہ باہر نہیں ہے بلکہ وہ کراچی کے شہری ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی کوئی ریلی شہرمیں نہیں ہیں بلکہ ایم کیو ایم کی ریلی نکالی جارہی ہے۔

    ایم کیو ایم پرامن جماعت ہے،کبھی تشدد کا درس نہیں دیا،الطاف حسین

    کراچی…......................متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پرامن جماعت ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ کراچی میں تبت سینٹر پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد نے کہا کہ گولیا ں چلا کر ایم کیو ایم کی جدوجہد کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔الطاف حسین نے چیف جسٹس سے کہا کہ وہ اپنے ارد گرد سازشی عناصر کو پہچانیں جو انہیں استعمال کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ ہم بھی جسٹس افتخار کی طرح عدلیہ کی آزادی کے حامی ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ شخصیات کے بجائے اداروں کو مظبوط بنایا جائے۔ عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کے لئے بارہ مئی کو ایم کیو ایم نے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا اور اس میں شرکت کی اپیل کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی میں شرکت لئے ایم کیو ایم کے کارکنان گزشتہ شام سے ہی ریلیاں نکالتے رہے اور کہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم شہر کے حالات خراب کرنے کا کسی بھی قسم کا منصوبہ رکھتی تو اس منصوبہ پر پہلے ہی عمل در آمد کرلیا جاتالیکن آج جیسے ہی چیف جسٹس جسٹس افتخار محمدچوہدری کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پراترا ایم کیو ایم کی ریلیوں پر فائرنگ شروع کردی جاتی ہے اورشہر میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے جس کے دوران ایم کیو ایم کے ایک درجن سے زائد کارکنوں کو شہید کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر سازشی عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہمارے کارکنوں کوشہید کرکے متحدہ قومی موومنٹ کی حق کی جدوجہد کو ختم کردیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ایم کیو ایم مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔الطاف حسین نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ، ہم پرامن لوگ ہیں اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف ہے۔انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کہاکہ انہیں حکومت سندھ اور ملک کی ایجنسیوں نے کہا تھا کہ آپ کراچی کا دورہ نہ کریں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی،کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ داری چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر عائد ہوتی ہے ۔

    ایم کیو ایم نے چیف جسٹس کی آمد کے دن ہی ریلی کیوں نکالی،نواز شریف
    لندن…......جنگ نیوز…..............سابق ویراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اگر کراچی میں خونریزی میں حصہ نہیں لیا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کونسی قوتیں تھیں جنہوں نے ان سے یہ کام کروایا۔وہ جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چیف جسٹس کی آمد کے دن ہی ریلی نکالنے اور جلسہکرنے کی کیا ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں رہنے والیہر قوم کے فرد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں چیف جسٹس کا ساتھ دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ امن و امان کو قابو میں رکھے لیکن کراچی میں تو ایم کیو ایم نے خود قانون کو ہاتھوں میں لے لیا ۔
     
  5. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    چیف جسٹس آف پاکستان (محتسبِ اعلیٰ) مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریلی اور خطاب

    تمام اہم شاہراہیں بند،جناح ٹرمینل پرمسافروں کو مشکلات کا سامنا
    کراچی…جنگ نیوز…چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد ،ان کے استقبال کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی ریلیوں اورمتحدہ قومی موومنٹ کی ریلی کے موقع پر انتظامیہ نیحفاظتی طور پر شہر کی تمام اہم شاہراہیں اورسڑکیں بلاک کر دی ہیں جبکہ جناح ٹرمینل پر بین الاقوامی اورملکی پروازوں سے آنے والے مسافر تاحال ائیر پورٹ کے احاطے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔شاہراہ فیصل مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ پر موجود مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اورانہوں نے ساری رات ائیرپورٹ کے لان میں گزاری ۔دوسری طرف دیگر تمام شاہراہیں اورسڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انتظامیہ نے سڑکوں کو بسوں،ٹرکوں اورٹرالر کھڑے کر کے بند کر دیا ہے اوران کے ٹائروں سے ہوا نکال دی ہے تاکہ انہیں اپنی جگہ سے ہٹایا نہ جا سکے۔


    اسلام آباد:چیف جسٹس کے گھر کے باہر وکلاء جمع ہونا شروع
    اسلام آباد…جنگ نیوز…چیف جسٹس ،جسٹس افتخا محمد چوہدری کی کراچی روانگی سے قبل بڑی تعداد میں وکلاء اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہونے شروع ہو گئے ہیں ،جن میں چیف جسٹس کے وکلاء بھی شامل ہیں جبکہ سیاسی رہنماوٴں اورکارکنان بھی وہاں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔جسٹس افتخار محمد چوہدری کچھ دیر بعد کراچی روانگی کے لئے ائیرپورٹ کے لئے روانہ ہوں گے۔راستے میں وکلاء کی مختلف تنظیمیں اورسیاسی جماعتیں ان کو ایئر پورٹ تک چھوڑنے کے لئے ان کے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔

    کراچی:فائرنگ سے ن لیگ کے دو کارکن ہلاک،6زخمی
    کراچی…افضل ندیم …کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ نون کے دو کارکن ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ماڈل کالونی کی عباسی مارکیٹ میں ایک اسٹیٹ ایجنسی کے باہر نامعلو م افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص اصغر علی شاہ موقع پر ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔تین زخمیوں محمدجہانزیب، شمروز اور اشفاق کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں زخمی جہانزیب رات گئے چل بسا۔ اس واقعے کے چار زخمیوں منور زمان، شیر محمد، فیروز خان اور بخت شیر کو شمسی سوسائٹی الفلاح کے ایک اسپتال لایا گیا تھا، جنہیں آج صبح جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی نے جیو کو بتایا کہ مذکورہ افراد ان کے کارکن ہیں جو ماڈل کالونی میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے استقبال کے سلسلے مین پوسٹرز لگا رہے تھے۔


    جسٹس افتخار اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے
    اسلام آباد ........…جنگ نیوز.........…سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے گھر سے اسلام آباد ائیر پور ٹ پہنچ گئے ۔ان کے ہمراہ بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت وکلا ء کی بڑی تعداد بھی تھی جن میں وکلاء تنظیموں کے رہنماء بھی شامل تھے ۔وہ پی کے 301 سے کراچی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ سندھ بار کی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ جسٹس افتخار جب ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔جسٹس افتخار عام لوگوں کے گیٹ سے لاؤنج میں داخل ہو ئے ۔ان کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی گئی ۔اسلام آباد میں ائیرپورٹ پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے ۔

    جسٹس افتخار چوہدری کراچی روانہ ہوگئے
    اسلام آباد+ کراچی…چیف جسٹس آف پاکستان ،جسٹس افتخار محمد چوہدری اسلام سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں ۔ چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنی رہائش گاہ سے اسلام آباد ائیر پور ٹ پہنچے، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت وکلا ء کی بڑی تعداد چیف جسٹس کے ہمراہ تھی جن میں وکلاء تنظمیوں کے رہنماء بھی شامل تھے ۔وہ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 301 سے کراچی روانہ ہوئے جہاں وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ جسٹس افتخار جب ایئر پورٹ پہنچے تو ان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اوران کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی گئی ۔سپریم کورٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات اور چیف جسٹس ،جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آمد کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں ان کے خطاب کے لئے اسٹیج بنانے کے سا تھ وکلاء کے لیے آٹھ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے لیے کورٹ کی حدود سے باہر سندھ اسمبلی کی سڑک پرانتظامات کیے گئے ہیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اب تک پشاور،راول پنڈی اور لاہور سمیت متعدد چھوٹے شہروں میں وکلاء کے اجتماعات سے خطاب کرچکے ہیں ۔



    چیف جسٹس کوبھرپور سیکورٹی دیں گے ،مشیر داخلہ سندھ
    کراچی ....…جنگ نیوز.....…مشیر داخلہ سندھ وسیم اختر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری کی کر اچی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتطامات کئے گئے ہیں ،سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم کا خطرہ موجود ہے ۔انہوں نے جیو نیوز سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ جسٹس افتخار کے روٹ سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم ان کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ بھی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حالات کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر میں 8 ہزار پولیس اور اتنے ہی رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ اور اپوزیشن کے کارکنان آمنے سامنے آئے تو تصادم کا خدشہ ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلا ء کا ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے تشدد کی اطلاعات کے حوالے سے وسیم اختر نے لاعلمی کا ااظہار کیا۔


    جسٹس افتخار کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، اعتزازاحسن
    کراچی …..........جنگ نیوز…............. چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ہم چیف جسٹس کے خلاف مذموم سازش کو ناکام بنا نے پر کراچی کی عوام کے شکر گزار ہیں۔کراچی ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے ساتھ پولیس جو سلوک کیا گیا وہ قابل شرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس جب کراچی پہنچے تو انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جانے کی کوشش کی گئی اور پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے دیئے۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ جب چیف جسٹس نے ہیلی کاپٹر پر جانے سے انکار کیا تو انہیں زبردستی اغوا کرکے گاڑی کے ذریعے لیجانے کی سازش کی گئی تاہم وہ بھی بار آور نہیں ہوئی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے میزبان وکلاء ہمیں لینے نہیں آتے اورہمیں محفوظ راستہ فراہم نہیں کیاجاتا ہم یہیں رہیں گے۔

    ایم کیو ایم نے چیف جسٹس کی آمد کے دن ہی ریلی کیوں نکالی،نواز شریف
    لندن…......جنگ نیوز…..............سابق ویراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اگر کراچی میں خونریزی میں حصہ نہیں لیا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کونسی قوتیں تھیں جنہوں نے ان سے یہ کام کروایا۔وہ جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو چیف جسٹس کی آمد کے دن ہی ریلی نکالنے اور جلسہکرنے کی کیا ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں رہنے والیہر قوم کے فرد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں چیف جسٹس کا ساتھ دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ امن و امان کو قابو میں رکھے لیکن کراچی میں تو ایم کیو ایم نے خود قانون کو ہاتھوں میں لے لیا ۔

    کراچی :ہلاکتوں کی تعداد 20ہو گئی ،رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ
    اسلام آباد/کراچی ........…اسٹاف رپورٹر.........…کراچی میں آخری اطلاعات تک جاری تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے جبکہ 83 زخمی ہو ئے۔ ادھر اسلام آباد میں صدر جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر کنٹرول کے لئے رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر پریتم جیسرانی نے جنگ کو بتایا کہ صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک 14 لاشوں اور 57 زخمیوں کو لایا گیا ۔جناح اسپتال میں لائی جانے والی لاشوں میں 5 کی شاخت نہیں ہو سکی۔ہلاک شدگان میں جماعت اسلامی کے شجاع الراحمن ،اسلم پرویز،سعید خان ،فیض الراحمن،سہیل قادری ،اصغر علی،سعید احمدشاہ ،شاہ مسعود اور غلام شامل ہیں ۔لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈائریکٹر علی عظمت عابدی نے بتایا کہ لیاقت اسپتال میں 3 افراد محمد فیصل ،رضوان شمیراور شہباز کی لاشیں جبکہ 3 زخمیوں کو لایا گیا ۔عباسی شہید اسپتال میں دو افراد کی لاشیں اور سول میں 7 زخمیوں کو لایا گیا ۔سول اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔اسلام آباد میں ہو نے والے اجلاس میں وزیراعظم شوکت عزیز اور اعلیٰ حکام شریک تھے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں صورتحال کوکنٹرول کے لئے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

    جسٹس افتخار کو کراچی جانے سے منع کیا گیا تھا،آفتاب شیر پاوٴ
    اسلام آباد….........جنگ نیوز…..........وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کراچی جانے سے منع کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جسٹس افتخار چوہدری کو آگا ہ کردیا گیا تھا ان کی کراچی آمد کے موقع پر صورت حال کشیدہ ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے اس پر توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ سیکریٹری داخلہ سندھ اور ملک کی دیگر ایجنسیوں نے رپورٹسدی تھی کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر خونریزی کا خطرہ ہے جس کے بارے میں جسٹس افتخار کو آگاہ کردیا گیاتھا۔
     
  6. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    محترم نوید بھائی یہ واقعہ نہایت قابل افسوس ہے، ابھی تازہ ترین صورتحال کے مطابق 27 ہلاکتیں 100 سے زائد لوگ زخمی ہوئے، 75 سے زائد بسیں جلائی گئیں، بہت ساری عمارتوں کو نقصان پہنچا اس کے علاوہ مزید بہت زیادہ نقصان پہنچا۔

    اب لیڈران عوام کو بے وقوف بنا کر ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں کہ یہ قتل و غارت فلاں جماعت نے کروائی۔


    اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے فضل و کرم فرمائے۔
     
  7. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    مگر یہ بہتا لہو ان گھٹیا سوچ والے حکمرانوں کے ضمیر کو نہیں جھنجھوڑ سکتا کیونکہ مرنے والے ان کے سگے بیٹے تو نہ تھے

    سنگین صورتحال کی پیشگی اطلاع کے باوجود سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی بجائے پولیس کو جائے واردات سے غائب رکھنا اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اتنے بڑے فسادات کروانا ملک و قوم کے ساتھ محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے کی گئی عظیم غداری ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں