1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیری رحمت پہ پلتا ہے زمانہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏13 مئی 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تیری رحمت پہ پلتا ہے زمانہ یارسول اللہ :saw:
    تمہارا در ہے منگتوں کا ٹھکانہ یارسول اللہ :saw:

    کسے جا کر سناؤں میں فسانہ یارسول اللہ :saw:
    مجھے اپنی ہی کملی میں چھُپانا یارسول اللہ :saw:

    خدا جانے یہ کیسی سلطنت ہے شاہِ بطحا کی
    ملائک ہیں غلامِ آستانہ یارسول اللہ :saw:

    ذرا حسنین کا صدقہ میری جھولی بھی بھر جائے
    سخی تو ہے، سخی تیرا گھرانہ یارسول اللہ :saw:

    کبھی بلوائیں روضے پر کبھی آجائیں خوابوں میں
    رہے یوں ہی سدا یہ آنا جانا یارسول اللہ :saw:

    ذکر سنتا ہوں جنّت کا تو آجاتا ہے آنکھوں میں
    تیرے روضے کا وہ منظر سہانا یارسول اللہ :saw:

    تیری فرقت میں کھو بیٹھا ہوں کچھ ہوش و خرد ایسے
    کہ لگتا ہوں میں بس تیرا دیوانہ یارسول اللہ :saw:

    تیرے جلووں کی حسرت میں بیتائی ہے عمر ساری
    بوقتِ جاں کنی جلوہ دکھانا یارسول اللہ :saw:

    لحد میں بھی ہو شانِ مصطفی وردِ زباں میرے
    وہاں پہ بھی ثناخوان ہی بنانا یارسول اللہ :saw:

    بری ہوگا قیامت کی عدالت سے وہی مجرم
    شفیع تم کو ہے جس نے آج مانا یارسول اللہ :saw:

    سگانِ مصطفی میں نام آ جائے رضا کا بھی
    عطا ہو اِس کو بھی نسبت سگانہ یارسول اللہ :saw:

    (محمد نعیم رضا)​
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)


    آمین ۔ اللہ تعالی اور اسکے حبیب :saw: قبول فرمائیں۔ آمین
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

    ماشاءاللہ! سبحان اللہ! آمین!
     
  4. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    Re: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)

    اللہ تعالیٰ نعیم بھائی کو اس نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے گنبد خضریٰ کی زیارت نصیب فرمائے اور علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔
     
  5. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    سبحان اللہ ۔ خوبصورت نعت شریف ہے۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    آپ سب کی اس ناچیز کی عاجزانہ کاوش کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ اچھی نعت ھے :mashallah:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی ۔ اظہارِپسندیدگی کا شکریہ ۔
    دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
    والسلام
     

اس صفحے کو مشتہر کریں