1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

توانائی منصوبے: پنجاب حکومت ‘ ایشیائی بنک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق ‘ کام تیز کیا جائے: شہباز شریف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏23 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    توانائی منصوبے: پنجاب حکومت ‘ ایشیائی بنک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق ‘ کام تیز کیا جائے: شہباز شریف
    لاہور (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے شعبہ توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سولر انرجی کے منصوبے لگائے گا، سولرانرجی کا پہلا منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل ہوگا، بینک آف پنجاب میں دو سال کے اندر 2000 میگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے مکمل کرے گا، ملک کوئلے، بائیو ماس، بائیو گیس اور ہائیڈرو کے بھی بجلی کے منصوبوں میں تعاون کرے گا۔ یہ اتفاق شہبازشریف اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفدکے درمیان ملاقات کے دوران کیاگیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب میں سولر انرجی کے منصوبے لگانے کے لئے تعاون خوش آئند ہے تاہم پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ ان منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام کیا جائے، لوڈشیڈنگ کے باعث زراعت، صنعت اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ہمارے پاس توانائی بحران میں کمی کے سوا کوئی اور آپشن نہیں اور اس مقصد کے لئے ہمیں سپر سونک سپیڈ سے آگے بڑھنا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتی عمل کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے، سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، سرمایہ کار توانائی اور دیگر شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کریں، تمام رکاوٹیں دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں پانچویں جماعت کے طالب علم دانش کو اغوا کے بعد قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے فاروق عمر کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں