1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

توانائی بحران پر قابو نہ پایا تو ملک دیوالیہ ہو کر تباہ ہوجائیگا: ڈاکٹر ثمر مبارک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏24 جون 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    توانائی بحران پر قابو نہ پایا تو ملک دیوالیہ ہو کر تباہ ہوجائیگا: ڈاکٹر ثمر مبارک
    لاہور (آئی اےن پی) نامور اےٹمی سائنسدن و تھرکول پر اجیکٹ کے سر براہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو نہ پایا گیا تو ملک دیوالیہ ہو کر تباہ ہو جائےگا۔ تھرکول پراجیکٹ سے 50000 میگاواٹ بجلی اور 10کروڑ بیرل ڈیزل سالانہ پیدا کیا جا سکتا ہے‘ کوئلہ سے چلنے والا چھوٹا پلانٹ 10لاکھ روپے کی لاگت سے 4 میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے‘ بدقسمتی سے معدنیات سے مالا مال ملک کا لیڈر آئی ایم ایف ورلڈ بینک اور سٹیٹ بینک کے سامنے کشکول لےکر کھڑا ہے۔ بدقسمتی سے منتخب نمائندے بیوروکریٹ مافیا کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ لیبیا‘ ایران اور جنوبی کوریا 15سال سے ایٹم کے اجزاءوخام مال خرید رہے ہیں مگر ایٹم بم نہیں بنا سکے۔ اےک انٹروےو مےں ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا ہے مشرف دور میں کالا باغ ڈیم سمیت کوئی بھی نیا ڈیم نہیں بنا جس سے لوڈشیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ میں نے شہباز شریف اور سندھ حکومت کو کوئلہ کی مدد سے چلنے والے سستے بجلی یونٹ لگانے کا کہا مگر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ مائننگ کیلئے غیرملکی کمپنیاں سہولیات کی کمی اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر بھاگ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم یا میزائلوں کے کوڈز امریکہ کے پاس ہونے کا الزام سراسر غلط اور مغربی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے‘ بدقسمتی سے کوئلہ اور دیگر زمین دوز معدنی ذرائع حاصل کرنے کیلئے 23سال سے مائننگ نہیں کی گئی۔ ایٹم بم کی وجہ سے ہمیں ٹینک، توپیں اور دیگر جنگی ہتھیار خریدنے نہیں پڑتے‘تھرکول پراجیکٹ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند پڑا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے سبب ہم دشمن کو بروقت اور منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں‘ حکومتوں کی مصلحت کے باعث 15سال تک ایٹمی ٹیکنالوجی کو صیغہ راز رکھا گیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں