1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تندوری ڈرم سٹکس پوپس

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تندوری ڈرم سٹکس پوپس

    اجزاء:چکن ڈرم سٹکس 800گرام،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ، لال رنگ حسبِ ضرورت،نمک ایک چائے کا چمچ،لیمو ں کا رس چار کھانے کے چمچ،دہی ایک پائو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو کھانے کے چمچ،تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ

    ترکیب:پہلے ڈرم سٹکس پر گہرے کٹ لگائیں۔اب ایک برتن میں دہی،چاٹ مصالحہ،نمک،پسی لال مرچ،ادرک لہسن کا پیسٹ،لال رنگ،بھنا زیرہ،لیموں کا رس اور پسا گرم مصالحہ مکس کر لیں،پھر اس مصالحے میں ڈرم سٹکس ڈال کر دو گھنٹے میری نیٹ کر لیں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے ڈرم سٹکس گلنے تک پکائیں۔اب اوون کو200ڈگری پر گرم کر کے ڈرم سٹکس کو دس منٹ گرل کر لیںا ور نکال کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں