1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم مظہر اوصاف خدائے دوجہاں ہو

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از احمداسد, ‏29 مارچ 2012۔

  1. احمداسد
    آف لائن

    احمداسد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2011
    پیغامات:
    110
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    تم فخر رسولاں ہو شہ کون و مکاں ہو
    تم حاصل کل باعث تخلیق جہاں ہو
    تم بحر کرم ابرسخا منبع احساں
    تم مظہر اوصاف خدائے دوجہاں ہو
    تم سارے زمانے کے لئے آیہ رحمت
    تم درس اخوت ہو محبت کا بیاں ہو
    تم خستہ دلوں کے لئے سرمایہ تسکیں
    تم مرہم زخم دل آشفتہ سراں ہو
    ظلمت کدہ دہر میں‌ ہے تم سے اجالا
    پردے میں مہ و مہر کے تم نورفشاں ہو
    وہ سنگ گراں راہ میں ہوتا ہے جو حائل
    چھولے جو قدم آپ کے منزل کا نشاں ہو
    کب آئے گی وہ صبح سعادت مرے آقا!
    جب یہ دل شوریدہ مدینہ کو رواں ہو
    ہو نام محمد لب کیفی پہ الہی!
    جب طائر جاں گلشن ہستی سے رواں ہو

    صلی اللہ علیہ و سلم ۔ صلی اللہ علیہ و سلم ۔ صلی اللہ علیہ و سلم
     
  2. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تم مظہر اوصاف خدائے دوجہاں ہو

    احمد اسد جی کیا خوبصورت کلام ہے ! سُبحان اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں