1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تمنّا دل میں اٹھتی ہے کبھی جلوہ دکھا مجھ کو-----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏14 جنوری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان صاحب
    -----------
    مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
    -----------
    تمنّا دل میں اٹھتی ہے کبھی جلوہ دکھا مجھ کو
    اٹھوں تیرے نہ در سے میں خدا ایسا بنا مجھ کو
    --------------
    ترے منعم جو بندے تھے چلے رستے پہ تیرے جو
    مجھے بھی راستہ ان کا خدایا اب دکھا مجھ کو
    ----------------
    کروں جو شرک الفت میں تو میری یہ خطا ہو گی
    نہ ایسا جرم سرزد ہو خدایا تُو بچا مجھ کو
    ------------
    خدایا ہے دعا میری مجھے رکھنا پناہوں میں
    سدا اپنے ہی در کا بس بنا رکھنا گدا مجھ کو
    ---------------
    بُرا چاہا زمانے نے مجھے رب کا سہارا تھا
    خدا کے کرم سے کوئی نہ کانٹا بھی چُبھا مجھ کو
    --------------
    بُرائی کو مزیّن کر دیا شیطان نے اتنا
    -------یا
    دکھاتا ہے بری باتیں بنا کر نیکیاں شیطاں
    چھپایا ہے حقیقت کو خدایا تُو دکھا مجھ کو
    ---------------
    کبھی جاتا نہیں ارشد کسی بھی غیر کے در پر
    خدا سے جو بھی مانگا ہے مرے رب نے دیا مجھ کو
    -------------------
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں