1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تمباکو نوشی ترک: وزن میں پانچ کلو اضافہ ممکن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏13 جولائی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    تمباکو نوشی ترک: وزن میں پانچ کلو اضافہ ممکن


    ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے والوں کے وزن میں تقریباً پانچ کلوگرام اضافہ ہوتا ہے۔
    ایک نئی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی ترک کرنے کے ایک سال میں لوگوں کو توقع کرنی چاہیے کہ ان کا وزن پانچ کلو بڑھے گا۔

    یاد رہے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے سے متعلق پنفلٹس پر لکھا جاتا ہے کہ تین کلو وزن بڑھے گا۔ اور عام طور پر خواتین کا کہنا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کو ترک کرنے کے لیے 2.3 کلو وزن میں اضافہ برداشت کرنے کو تیار ہیں۔
    باسٹھ سٹڈیز پر مبنی اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تمباکو نوشی چھوڑنے کے بارہ ماہ بعد وزن میں اوسطاً 4.67 کلو اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    تاہم تمام افراد ہی کا وزن نہیں بڑھا بلکہ چند افراد کے وزن میں کمی بھی آئی۔ تقریباً سولہ فیصد افراد کا وزن کم ہوا جبکہ تیرہ فیصد افراد کا وزن دس کلو سے زیادہ بڑھا۔
    برطانوی اور فرانسیسی سائنسدانوں کی اس مشترکہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر تمباکو نوشی ترک کرنے کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات وزن کے متعلق ہوتے ہیں۔
    ’وزن میں اضافہ تمباکو نوشی ترک کرنے سے جڑا ہوا ہے اور یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ لوگ یہ عادت ترک نہ کریں۔‘

    بی بی سی اُردو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں